اعلی درجے کی تلاش
کا
5882
ظاہر کرنے کی تاریخ: 2009/04/15
 
سائٹ کے کوڈ fa1809 کوڈ پرائیویسی سٹیٹمنٹ 4704
سوال کا خلاصہ
کیا کلیسا میں جاکر وهاں پر نماز پڑھی جاسکتی هے یا وهاں پر خداوند متعال سے راز ونیاز اور مناجات کیا جاسکتا هے؟
سوال
جب عیسائی دوست آپ کو دعوت کرتے هیں، که ان کے ساتھـ کلیسا جایئں، تو کیا کلیسا جاکر وهاں پر نماز پڑھی جاسکتی هے یا خدا سے راز و نیاز اور مناجات کیا جاسکتا هے ؟ میں نے اسلامی کتابوں میں پڑھا هے که جب حضرت سلیمان (ع) کے دوست ان کو دعوت کرتے تھے، وه کلیسا میں جاتے تھے اور وهاں پر نماز پڑھتے تھے اور دعا کرتے تھےـ
ایک مختصر

صرف کلیسا میں داخل هونا کوئی حرج نهیں هے، مگر یه که وهاں پر جانے والا مسلمان ایک ایسی شخصیت هو که اس کے کلیسا میں داخل هونا کلیسا کو رونق بخشنے کا سبب بنے، یا وهاں پر جانے والا مسلمان، معلومات اور متاثر هونے کے لحاظ سے ایسا هو که اس کا کلیسا میں جانا، اس کے اعتقاد میں سستی ایجاد هونے کا سبب بنے اور اس کے عقیده و فکر میں گمراهی پیدا هونے کا امکان هو تو ایسے مواقع پر حکم ثانوی کے تحت عقل حکم کرتی هے که مسلمان کو ایسا کام انجام نهیں دینا چاهئے که جس سے مسجد کی رونق کم هوجائے اور کلیسا کی رونق بڑھنے کا سبب بنے ـ اس کے علاوه مسلمان کو هر قسم کے ممکنه ضرر و خطر سے پرهیز کرنے کے طور پر ان جگهوں پر رفت و آمد سے اجتناب کرنا چاهئےـ جیسے ایسے ریسٹورنٹوں میں جانے سے پرهیز کرنا چاهئے، جهاں پر ممکن هو که کھانے کی چیزیں حفظان صحت کے لحاظ سے مناسب نه هوں بلکه آلوده هوں ـ

پس:

1ـ اگر کلیسا متردک هو اورمسیحی مبلغوں کے کنٹرول میں نه وه اور اس سے عیسائی استفاده نه کرتے هوں (تاکه آپ کے اعتقادات کو کوئی خطره لاحق نه هو) تو آپ اس جگه سے، نماز اور دعا کی جگه کے طور پر استفاده کرسکتے هیں، لیکن اس شرط پر که وهاں پر کوئی نجاست نه هو جو نماز پڑھنے والے کی سجده کی جگه، بدن اور لباس پر سرایت کرےـ البته مستحب هے پهلے سجده کی جگه پر پانی ڈال کر اسے خشک هونے دیں، پھر نماز پڑھیں ـ[1]

2ـ مسلمانوں کی عبادت کی جگه"مسجد" هے، مسلمانوں کے لئے جائز نهیں هے که دوسرے ــــ دیان کی عبادت گاهوں میں جانے کے رجحان کی وجه سے مسجد کو خلوت کریں ـ

3ـ کلیسا میں رفت و آمد کرنا اور یهود و عیسایئوں کی مذهبی تبلیغات سے رابطه قائم کرنا صرف ان لوگوں کے لئے جائز هے جو مذهبی معلومات کے لحاظ سے بلند مقامات پر هوں اور اسلامی عقائد کا راسخ عقیده رکھتے هوں، تاکه غیر مسلموں کے عقائد سے متاثر نه هو جایئں ـ

4ـ عیسایئوں کا دین حضرت سلیمان (ع) کے سالها سال بعد پیدا هوا هے اس لحاظ سے کیا یه ممکن هے که حضرت سلیمان (ع) نے کلیسا میں نماز پڑھی هو؟



[1]  اللمعۃ الدمشقیۃ، کتاب الصلوۃ، مکان المصلی.

دیگر زبانوں میں (ق) ترجمہ
تبصرے
تبصرے کی تعداد 0
براہ مہربانی قیمت درج کریں
مثال کے طور پر : Yourname@YourDomane.ext
براہ مہربانی قیمت درج کریں
براہ مہربانی قیمت درج کریں

زمرہ جات

بے ترتیب سوالات

ڈاؤن لوڈ، اتارنا