Please Wait
19877
قرآن مجید میں تقریباً ۳۵ حیوانات کا نام آیا ہے۔ قرآن مجید میں جن پرندوں اور حشرات کا نام آیا ہے وہ حسب ذیل ہیں:
سلوی= بٹیر{بقرہ/۵۷}، بعوض=مچھر{بقرہ/۲۶} ذباب=مکھی{حج/۷۳}، نحل=شہد کی مکھی {نحل/۶۸}، عنکبوت=مکڑی {عنکبوت/۴۱}، جراد=ٹڈی {اعراف/۱۳۳}، ھدھد=ہد ہد{نمل/۲۷}، غراب=کوا{مائدہ/۳۲}، ابابیل=ابابیل{فیل/۳}، نمل=چیونٹی{نمل/۱۸}، فراش=تتلی{قارعہ/۴}، قمل=جوں{اعراف/۱۳۳}
مذکورہ موارد کے علاوہ چند دوسرے حیوانات کا بھی قرآن مجید میں نام آیا ہے۔ جیسے:
قردہ= بندر{بقرہ/۶۵}، بغال=خچر{نحل/۸}، غنم، نعجہ، ضان و معز= گوسفند{انعام/۱۴۳-۱۴۶}، ذئب=بھیڑیا {یوسف/۱۴}، بعیر و جمل= اونٹ {یوسف/۶۵ و اعراف/۴۰۔۔}، قسورہ= شیر{مدثر/۵۱}، خیل و جیاد {جمع جواد} و صافنات {جمع صافنہ} = اسب {نحل/۸}، بقر=گائے {بقرہ /۷۰}، عجل= گوسالہ {ہود/۲۹}، ثعبان= اژدھا {اعراف/۱۰۷}، حمار و حمیر=گدھا{نحل/۸، بقرہ/۲۵۹}، خنزیر= سور{بقرہ/۱۷۳}، کلب = کتا{اعراف/۱۷۶}، نون و حوت= مچھلی {انبیاء/۸۷، کہف/۶۳}، ضفادع= مینڈک {اعراف/۱۳۳}، فیل= ہاتھی {فیل/۱}۔ اسی طرح جہالت کے زمانے کے عربوں میں رائج اونٹ اور بھیڑ کی مختلف نسلوں کے نام لیے جا سکتے ہیں، جیسے: بحیرہ، سائبہ، جام، وصیلہ {مائدہ/۱۰۳}
ہماری اسی سائٹ کا سوال نمبر4393{سائٹ: 4693} عنوان: "سورہای قرآن و نام حیوانات" ، بھی اسی موضوع سے تعلق رکھتا ہے آپ اس کا بھی مطالعہ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس موضوع کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے دفتر تبلیغات اسلامی کی کتاب: "دائرۃ المعارف قرآن کریم" کا مطالعہ کر سکتے ہیں۔