Please Wait
14952
پھلے توجھ کرنی چاھئے کھ یھ مسئلھ ان فقھی مسائل میں سے ھے، جن کا موضوع خاص ھے اور ایک ماھر اور عالِم کی طرف سے مورد تحقیق واقع ھونا چاھئے۔
یھاں پر ھم خلاصھ کے طورپر اس مطلب کو بیان کریں گےاور اس کی کامل بحث کے لئے تفصیلی جواب کی طرف رجوع کرنا چاھئے۔
۱۔ "موقت ازدواج" (صیغھ) اس شادی کو کھتے ھیں، جو اس مرد اور عورت کے درمیان واقع ھو جنھیں شادی کرنے میں کوئی رکاوٹ نھ ھو،اور آپسی رضا مندی کے ساتھه کسی معین مھر اور مدت کےلئے انجام دی جاتی ھے اس قسم کے نکاح میں طلاق نھیں ھے اور اپنی مدت پوری ھونے کے ساتھه ھی وه خود بخود ایک دوسرے سے الگ ھوتے ھیں۔
۲۔ "موقت ازدواج "کی دلیلیں:
قرآن کریم میں سوره نساء کی آیت نمبر ۲۴ اس بات کی دلیل ھے اور متعدد و معتبر روایات جنھیں صحابھ نے آنحضرت (ص) سے نقل کیا ھے،بھی اس کی دلالت کرتی ھیں کھ اس نکاح کی شرعی حیثیت کو آنحضرت صلی الله علیه وآله وسلم نے بیایان فر مایا هے۔ اس شادی کی تشریع میں کوئی اختلاف موجود نھیں ھے۔ اھل سنت حضرات جو اس نکاح کے منسوخ ھونے کے قائل ھیں اس کے ناسخ ، منسوخ اور زمان نسخ کے لحاظ سے آپس میں اختلاف رکھتے هیں۔ نسخ کا یھ اختلاف اس آیھ کے نسخ نھ ھونے پر ایک قرینھ ھے جبکھ دوسری جانب سے بھت سارے اصحاب اور تابعیں نکاح متعھ کے حلال ھونے کے قائل ھیں۔ اور اس حکم کو غیر منسوخ جانتے ھیں۔
البتھ اس سلسلے میں بعض اعتراض کئے گئے ھیں جو سب ضعیف ھیں اور ان کا اچھی طرح جوابات دئے گئے ھیں۔
بحث شروع ھونے سے پھلے دو مسئلوں کی جانب اشاره کرنا ضروری ھے :
۱۔ یھ مسئلھ ایک فقھی مسئلھ ھے اور اس مسئلے ک ی حیثیت کو مد نظر رکھه کر شیعھ اور سنی کے فقھی ماھرین ( فقھاء ) کو قرآن اور سنت کی دلیلوں کو ملحوظ نظر رکھه کر بحث کرن ی چاھئے ، بغیر اس کے کھ کسی توھین اور فتنے کا سبب بنے۔
۳۔ اس مسئلے پر فتنوں اور توھین آمیز کلمات کے ساتھه بحث کرنا ( جیسا کھ بعض انٹرنیٹ سائٹوں اور مختلف کتابوں کے ذریعے ھورھا ھے ) ایک غلط راه اور اسلامی آداب اور اخلاق کے خلاف ھے۔
اس لئے ھمیں مندرجھ ذیل نکات پر بحث کرنی چاھئے :
۱۔ " موقت ازدواج " کی تعریف ۔
۲۔ کتاب اور سنت سے اس پر دلیلیں۔
۳۔ کیا یھ حکم نسخ ھوا ھے۔
۴۔ صحابھ اور تابعین کا نظریھ۔
۵۔ اس سلسلے میں بعض شبھات کا ازالھ۔
۱۔ موقت ازدواج کی تعریف:
عقد موقت کا مطلب یھ ھے کھ ایک آزاد عورت ( جو عورت لونڈی نھ ھو ) اپنی رضا مندی سے کسی ایسے شخص کے ساتھه معین مھر اور معین مدت تک شادی کرے، جس کے ساتھه اس کی شادی کرنے میں کوئی رکاوٹ نھ ھو ، یھ رکاوٹ ممکن ھے سببی یا نسبی رشته یا رضاعت ( دودھ پلانے) کی وجھ سے ھو۔ یا اس عورت کا شادی شده ھونا یا کس ی اور ک ی شادی کی عدت میں ھونے کو شامل ھے۔ جب اس شادی میں مدت مکمل ھوتی ھے تو دونوں یعنی میاں بیوی طلاق پڑھنے کے بغیر ایک دوسرے سے الگ ھوتے ھیں اور اگر عورت کے ساتھه ھمبستری کی گئی ھو اور یائسھ بھی نھ ھو تو اس کو طلاق کی عدت رکھنی ھوگی۔ لیکن اگر وه حیض نھ دیکھتی ھو لیکن ایسی عمر میں ھ و جس میں حیض دیکھتے ھیں اس پر واجب ھے که پنتالیس دن تک عدت رکھے۔ [1]
اس طرح کی شادی کا فرزند چاھئے بیٹا ھو یا بیٹی وه اپنے باپ سے م تعل ق ھوتا ھے اور اسی کے نام سے جانا جاتا ھے وه اپنے باپ اور ماں سے ارث لیتا ھے ۔ اور سارے احکام جو باپ ، فرزندوں اور ماؤں نیز بھائیوں اور بھنوں اور چچاؤں اورپھوپھیوں کے بارے میں موجود ھیں ان لوگوں کے بارے میں رائج ھے۔
۲۔ قرآن اور سنت سے متعھ کی دلیل
سب مسلمانوں کا اجماع اور اتفاق ھے کھ یھ نکاح اسلام میں تشریع ھوا ھے اور اسلامی مذاھب کے کسی بھی عالم نےبھی ( اپنے اختلاف کے باوجود) اس سلسلے میں اختلاف نھیں کیا ھے ، البتھ اھل سنت اس حکم کے نسخ ھونے کے قائل ھوئے ھیں ، جن ک ے دعوی پر بحث کی جائے گی ۔ [2]
قرآن مجید :
خداوند متعال کا ارشاد ھے : " فما استمتعتم بھ منھن فاتوھن اجورھن فریضۃ " ابی بن کعب ، ابن عباس اور سعید بن جبیر ابن مسعود اور السدی اس آیھ کو اس طرح قرائت کرتے تھے۔ " فما استمتعتم بھ منھن الی اجل مسمی" البتھ رشید رضا ، تفسیر " المنار " کے مؤلف اس بات پر تاکید کرتے ھیں کھ مذکوره آیت نکاح دائمی کے بارے مین وارد ھوئی ھے لیکن مندرجھ ذیل نکات کی وجھ سے ان کا دعوی باطل ھے۔
الف) صحابھ کی ایک بڑی جماعت نے اس آیھ کو " ازدواج موقت " (متعھ ) کے بارے میں جانا ھے کیونکھ وه اس جملھ " الی اجل مسمیً" کو عقد متعھ کی شرح میں استعمال کرتے تھے ، جس کا معنی ( ایک معینھ مدت تک ھے ) اور واضح ھے کھ یھ قید صرف م وقت نکاح ک ے مناسب ھے۔
ب) " متعھ ' کا لفظ، اگرچھ دائمی نکاح میں استعمال ھونے کی صلاحیت رکھتا ھے لیکن م وقت نکاح میں زیاده ظھور رکھتا ھے ، بالکل اس طرح که اگر چھ نکاح ، کا لفظ م وقت ازدواج میں استمعال کرنے کی صلاحیت رکھتا ھے لیکن نکاح دائم میں اس کا استعمال زیاده ظاھر ھے او آیھ شریفھ میں متعھ کا لفظ آیھ کو م وقت نکاح سے تفسیر کرنے میں قوی ھے ۔ [3] ، [4] ۔
فرض کیجئے کھ " متعھ " کے لفظ کا است ع مال " م وقت نکاح " میں زیاده ظاھرنه ھو ، کم سے کم وقتی نکاح پر دلالت کرتا ، پس یھ الفاظ مشترک میں سے ھو گا جو ایک سے زیاده معنی میں استعمال ھوتا ھے۔
ج ) آیھ شریفھ میں لفظ متعھ کو دائمی نکاح میں استمعال کرنا دلیل کے بغیر تکرار کرنے کا لازمھ ھے۔
کیوں کھ سوره نساء ( جس میں عورتوں کے حقوق اور احکام بیان ھوئے ھیں ) کی ابتداء میں ھی ایک خاص نظم کے ساتھه نکاح کے سارے اقسام ک ا ذکر کیا گیا ھے اور نکاح کے بارے میں ارشاد ھے:
" اور اگر تم کو اندیشھ ھو کھ ( نکاح کرکے ) تم یتیم لڑکیوں ( کی رکھه رکھاؤ ) میں انصاف نھ کرسکو گے تو اور عورتوں سے اپنی مرضی کے مطابق دو دو اور تین تین اور چار چار نکاح کرو پھر اگر تمھیں اس کا اندیشھ ھو کھ تم ( متعدد بیویوں میں بھی ) انصاف نھ کرسکو گے تو ایک ھی پر اکتفاء کرو یا جو لونڈی تمھاری زرخرید ھو ( اسی پر قناعت کرو ) [5]
لیکن مھر کے احکام کے بارے میں ارشاد ھے " عورتوں کو ان کا مھر عطا کرو پھر اگر وه خوشی خوشی تمھیں دینا چاھیں تو شوق سے کھالو " [6]
لونڈیوں کے احکام کے بارے میں فرماتا ھے " اور جس کے پاس اس قدر مالی وسعت نھیں ھے کھ مؤمن آزاد عورتوں سے نکاح کرے تووه مومنھ کنیز عورت سے عقد کرلے ، خدا تمھارے ایمان سے باخبر ھے تم سب ایک دوسرے سے ھو ان کنیزوں سے ان کے اھل کی اجازت سے عقد کرو اور انھیں ان کی مناسب اجرت ( مھر ) دے دو، ان کنیزوں سے عقد کرو جو عفیفھ اور پاک دامن ھوں نھ کھ کھلم کھلا زنا کار ھوں اور نھ چوری چھپے دوستی کرنے وال ی ھوں " [7]
خداوند متعال کے کلام میں جو فرماتا ھے " ما مَلکَت اَیمَانُھم" میں شخص کی اپن ی کنیر کے ساتھه شادی کی طرف اشاره ھے اور یھ معنی دوسری آیت میں بھی آیا ھے جھا ں پر خداوند متعال فرماتا ھے :" اور اپن ی شرمگاھوں کی حفاظت کرنے والے ھیں ، علاوه اپن ی بیویوں اور اپنے ھاتھوں کی ملکیت کنیزوں کے کھ ان کے معاملے میں ان پر کوئی الزام آنے والا نھیں ھے" [8]
اسی طرح فرماتا ھے:" فانکحوھن باذن اھلھن " یھاں پر کسی شخص کی دوسرے شخص ک ی کنیز کے ساتھه شادی کرنے کی جانب اشاره ھے۔
یھاں تک نکاح کے پورے اقسام ذکر ھوئے ھیں اور صرف نکاح متعھ باقی رھتا ھے ج س کا مذکوره آیت میں ذکر ھوا ھے - پس خداوند متعال کا کلام " فمااستمتعتم " کو دائمی نکاح اور فآتوھن اجورھن کو مھر اور صدقات پر حمل کرنا ، بغیر دلیل کے تکرار کا موجب ھے۔
بھر حال ، اس سوره پر غور کرنے سے یھ معلوم هو جاتا ھے کھ یھ آیات نکاح کے اقسام کو ایک خاص نظم کے ساتھه بیان کرتی ھیں اوریھ بات تب تک مکمل نھیں ھے جب تک زیر بحث آیت کو نکاح متعھ پر حمل نھ کریں ( جیسا که آیت کے ظاهر سے بھی یھی سمجھا جاتا ھے )،
د) اگر متعھ س ے مراد نکاح دائمی ھوتا ، پس اس کے بارے میں نسخ کے دعوی سے کیا مراد ھے؟
ھ ) خداوند متعال کے کلام میں اجر ت کو استمتاع ( لذت حاصل کرنے ) سے مشروط کرنا ، جھا ں پر فرماتا ھے : پس جو بھی ان عورتوں سے تمتع ( عقد متعھ ) کرے ان کی اجرت انھیں بطور فریضھ دے دے [9]
یھ آیت عقد متعھ کے بارے میں ھے نھ کھ عقد دائم کے بارے میں ، کیونکھ دائمی نکاح میں مھر صرف عقد کے ساتھه واجب نھیں ھوتا ، اگر جملھ مھر شادی کے بعد ثابت ھے لیکن مھ ر کا ادا کرنا مختلف عرفوں کے مطابق ، مختلف ھے کھیں عقد سے پھلے لیا جاتا ھے اورکھیں مھر کو مرد ک ی میراث سے ادا کیا جاتا ھے۔
یھ متعھ کی قرآنی دلیل کی جانب ایک مختصرسا اشاره تھا۔
سنت رسول اکرم صلی اللھ علیھ و آلھ وسلم سے متعھ کے جائز ھونے کی دلیل :
آنحضرت صلی اللھ علیھ وآلھ وسلم کی پیروی کرنے والے جانتے ھوں گے کھ بھت ساری صحیح اور معتبر روایات اس بات پر دلالت کرتی ھیں کھ آنحضرت (ص) کے زمانے میں یھ عقدجائز اور حلال تھا ، ھم یھاں پر بعض روایات کی جانب اشاره کرتے ھیں۔
الف ) جابر ابن عبدا للھ انصاری فرماتے ھیں: ھم رسول اکرم صلی اللھ علیھ وآلھ وسلم کے زمانے میں متعھ کرتے تھے اور یھ ابوبکر کے زمانے میں بھی جائز تھا یھاں تک کھ عمر نے اس سے نھی کی۔ [10]
ب) ابن عباس سے روایت ھے کھ فرمایا: متعھ کی آیت ، محکم آیات میں سے ھے اور نسخ نھیں ھوئی ھے [11] -
ج ) حکیم اور ابن جریح وغیره سے مروی ھے کھ انھوں نے فرمایا:
حضرت علی علیھ السلام نے فرمایا: اگر عمر متعھ کو نھ روکتا دنیا میں شقی آدمیوں کے سوا کوئی زنا نھیں کرتا ۔ [12]
د) عمران بن حصیں سے روایت ھے کھ انھوں نے فرمایا: متعھ کی آیت قرآن مجید میں موجود ھے اور کوئی آیت اسے نسخ نھیں کرتی ، آنحضور (ص) جب تک زنده تھے وه ھمیں امرفرماتے تھے اور اس سلسلے میں انھوں نے کبھی بھی منع نهیں کی ا ھے ۔ اس کے بعد ایک آدمی نے اپنی طرف سے اور اپنی رائے کے مطابق جو کچھه چاھا کهه دیا" [13]
یھ حدیث دوسرے خلیفھ کے زمانے تک متعھ کے شرعی جواز پر دلیل ھے " اور ایک آدمی نے اپنی طرف سے جو کچھه کھنا چاھا کهه دیا " سے تعبیر کرکے واضح ھے۔ [14]
یھاں تک واضح ھوا کھ اختلاف کی جڑ اس میں نھیں ھے کھ کیا آنحضور (ص) نے متعھ کی تشریح کی تھی یا نھیں ؟ اور کیا صحابھ میں آنحضرت کے دور میں کسی نے اس پر عمل کیا ھے یا نھیں ؟ یا بعض آنحضرت ک ی وفات کے بعد بھی اس عقد کے مشروع ھونے کے قائل ھوئے ھیں یا نھیں؟ بلکھ یھ اختلاف اس میں ھے کھ کیا یھ حکم جس پر آنحضور (ص) کے زمانے میں عمل ھوتا تھا ، نسخ ھوا ھے یا نھیں؟ اور اختلاف اس میں ھےکھ بعض نسخ کے قائل ھوئے ھیں اور بعض غیر نسخ کے قائل ھوئے ھیں۔
۳۔ کیا ازدواج موقت ( متعھ ) کا حکم نسخ ھوا ھے ؟
بعض اھل سنت حضرات قائل ھوئے ھیں کھ ازدواج موقت کا حکم نسخ ھوا ھے لیکن نسخ کی کیفیت میں اختلاف ھے اور اس سلسلے میں اقوال بھت زیاده ھیں ، بعض قائل ھوئے ھیں کھ ناسخ قرآن ھے اور بعض قائل ھوئے ھیں کھ ناسخ سنت ھے اور خود پیغمبر اکرم صلی اللھ علیھ وآلھ وسلم نے متعھ کو حرام کیا ھے اور اس میں بھی ان کے نقطھ نظر مختلف ھیں جن کی جانب هم اشاره کریں گے ۔
ناسخ میں اقوال :
پھلا قول : بعض قائل ھوئے ھیں کھ متعھ کا حکم آیھ شریفھ :
" علاوه اپنی بیویوں اور اپنے هاتھوں کی ملکیت کنیزوں کے که ان کے معامله میں ان پر کوئی الزام آنے والانهیں هے، پھر اس کے علاوه جو کوئی اور راسته تلاش کر ے گا وه زیادتی کر نے والاهوگا-" سے نسخ هوا هے-
پھلے قول کا جواب :
الف ) یھ دو آیتیں مکی ھیں جبکھ آیھ متعھ مدنی ھے اور متقدم (مکی ) آیت اپنے سے متاخر ( مدنی ) آیت کو نسخ نھیں کرسکتی ھے۔
ب) متعھ ایک شادی ھے اور جو عورت متعھ ھوتی ھے وه اپنے شوھر کی بیوی شمار ھوتی ھے پس ان دو آیتوں کو متعھ کی آیت کے ساتھه کوئی تعارض نھیں ھے تا کھ نسخ کا قول صحیح ھو۔
دوسرا قول : بعض دوسروں نے کھا: "آیھ عدت ناسخ ھے جھان پر خداوند متعال کا ارشاد ھے " جب تم اپنی بیویوں کو طلاق دو تو ان کی عدت (پاکی ) کے وقت طلاق دو " [15]
کیوں کھ آیھ شریفھ عدت، حکم متعھ کا ناسخ ھے جس میں نھ طلاق کی ضرورت ھے اور نھ عدت کی۔
دوسرے قول کا جواب : متعھ میں بھی عدت ھوتی ھے البتھ طلاق نھیں ھوتا اور اگر یھ ثابت ھوا کھ اسلام میں شادی دو نوع کی ھیں ( دائم اور م وقت ) طلاق کی آیت عقد دائم سے مخصوص ھے نھ کھ مؤقت سے کیوں کھ یھ دائمی عقد میں علیحده ھونے کیلئے ( جب الگ ھونے کا سبب حاصل ھوجائے ) اعلان کی ضرورت ھے لیکن " م وقت نکاح" ، اپنی مدت پوری ھونے کے ساتھه خود بخود ختم ھوتا ھے اور اس میں اعلان کی بھی ضرورت نھیں ھے ۔ پس آیھ شریفھ کا عقد موقت ( متعھ ) کے ساتھه کوئی ربط نھیں ھے تا کھ اس کا ناسخ بنے ۔
تیسرا قول : میراث کی آیت کو متعھ کے حکم کا ناسخ جانا ھے کیونکھ متعھ میں میراث نھیں ھے ۔
تیسرے قول کا جواب:
سابقھ اشکال اس قول پر بھی وارد ھے اس کے علاوه کھ بعض اثرات کا منتفی ھونا موضوع کے منتنفی ھونے پر دلالت نھیں کرت ا ، مثال کے طور پر جو عورت شوھر کی فرمانبرداری نھ کرے اور وه ناشزه ھو ، اس کو نفقھ نھیں دیا جاتا ، اس کے باوجود کھ اس کے نفقھ کو روکا گیا ھے لیکن وه شخص کی بیوی برقرار رھتی ھے اور زوجیت کے پورے احکام اس پر جاری رھتے ھیں ، اسی طرح اگر اھل کتاب کی کوئی عورت کسی مسلمان کے ساتھه شادی کرے وه اس س ے میراث نھیں لے گی لیکن زوجیت کے سبھی احکام اس پر جاری ھوتے ھیں ۔
نسخ کے بارے میں اقوال کی یھ بھر مار، خود اس بات کی دلیل ھے کھ نسخ ثابت نھیں ھے اسی طرح زمان نسخ میں اختلاف بھی نسخ کے غیر ثابت ھونے کی دلیل ھے۔
زمان نسخ میں اختلاف :
الف ) پیغمبر اکرم صلی اللھ علیھ وآلھ وسلم نے خیبر کے سال اس کی نھی کی ھے اور متعھ کی آیت اس وقت نسخ ھوئی هے ۔
ب) یھ نھی فتح مکھ کے سال هوئی ھے۔
ج ) متعھ پھلے مباح تھا لیکن جنگ تبوک میں آنحضرت نے اس کی نھی کی هے ۔
د) حجۃ الوداع میں مباح ھوا پھر اس کی نھیں ھو ئ ی۔
ھ) (متعه) مباح ھوا پھر نسخ ھوا پھر مباح ھو اور پھر نسخ ھوا دوباره مباح ھوا اور آخر میں نسخ ھوا ۔
اس سلسلے میں اور بھی اقوال ھیں جن کو اختصار کے پیش نظر هم ذکر نھیں کرتے ھیں۔ [16]
دوسری جانب سے قطعی قرائن موجود ھیں ، جو نسخ نھ ھونے پر دلالت کرت ے ھے اور سب سے بڑا قرینھ نسخ کے اقوال میں تعدد اور اضطراب ھے۔ [17]
قرطبی اپنی تفسیر میں ، ابن عربی کے کلام کو یوں بیان کرتے ھیں۔ :
نسخ دو مرتبھ اس حکم کو شامل ھوا ھے۔
اس کے بعد بیان کرت ے ھ یں: ابن عربی کے علاوه جنھوں نے اس سلسلے میں احادیث کی جمع آوری کی ھے انھوں نے کھا ھے کھ "سات مرتبھ تک یھ حکم حرام اور حلال ھوا ھے۔ " اس کے بعد قرطبی نسخ کے دعواؤں کو گن لیتے ھیں اور فرماتے ھیں :" ان سات مواقع میں متعھ حلال ھوا اور اس کے بعد حرام ھوا ھے " [18]
ابن قیم جوزی کھتے ھیں : " اس طرح ک ے نسخ کا شریعت اسلام میں کوئی سابقھ نھیں رھا ھے اور اس کے مانند شریعت میں کوئی نسخ واقع نھیں ھوا ھے۔ [19] ، [20]
ھاں : اگر ھم تناقضات کی جمع آوری کرنا چاھیں تو وه بھت زیاده ھوں گے جن میں بعض کی جانب ھم اشاره کر نے پر اکتفا کرتے هیں:
الف ) تحریم کی جگھوں کے اقوال میں اضطراب۔
۱۔ خیبر میں حرام ھوا۔
۲۔ ھوازن کی سرزمین میں حرام ھوا۔
۳۔ مکھ کی سرزمین میں حرام ھوا۔
ب) تحریم کے زمانے کے اقوال میں اضطراب۔
۱۔ علی علیھ السلام سے روایت کی گئی کھ جنگ خیبر میں حلال اور حرام ھوا۔
۲۔ حسن بصری اور سبرۃ الجھنی سے روایت ھے کھ قضا شده عمره میں حلال ھوا۔
۳۔ سبره الجھنی سے روایت ھے کھ مکھ ک ی فتح میں حلال اور حرام ھوا۔
۴۔ اسحاق بن راشد نے زھری سے نقل کیا ھے کھ پیغمبر اکرم صلی اللھ علیھ و آلھ وسلم نے جنگ تبوک میں اس کی نھی کی ۔
۵۔ کھا گیا ھے کھ آنحضرت (ص) نے " اوطاس" کے دن اس کو مباح کیا ھے۔
۶۔ کھا گیا ھے : پیغمبر ( ص) نے حجۃ الوداع کے دن اس کو مباح کیا ھے۔ [21]
دوسری جانب اگر آنحضرت(ص) کے زمانے میں نسخ ھوا ھے پس دوسرے خلیفھ نے حرام کرنے کی ذمھ داری کو کیوں قبول کیا ھے؟ کیا مناسب نھیں تھا کھ وه نسخ کو پیغمبراکرم صلی اللھ علیھ وآلھ وسلم کی جانب ھی نسبت دیتے جبکھ ھم دیکھتے ھیں کھ وه کھتے ھیں : دو متعھ جو " رسول اللھ صلی اللھ علیھ وآلھ وسلم کے زمانے میں جائز تھے میں نے ان کی نھی کی ھے اور ان کے انجام دینے پر سزا دوں گا اور وه عورتوں سے متعھ کرنا اور حج کا متعھ ھے " [22]
۴۔ صحابھ اور تابعین کا موقف:
صحابھ اور تابعین کی ایک بڑی جماعت متعھ کے حلال ھونے اور اسکے نسخ نھ ھونے کے قائل ھیں جو مندرجھ ذیل ھیں :
۱۔ عمران بن حصین۔
۲۔ عبداللھ بن عمر
۳۔ سلمۃ بن امیۃ۔
۴۔ معبد بن امیه۔
۵۔ زبیر بن عوام
۶۔ خالد بن مھاجر۔
۷۔ ابی بن کعب۔
۸۔ ربیعۃ بن امیه
۹۔ سدی۔
۱۰۔ مجاھد۔
۱۱۔ ابن اوس مدنی ۔
۱۲۔انس بن مالک۔
۱۳۔معاویۃ بن ابی سفیان۔
۱۴۔ ابن جریح۔
۱۵۔ نافع۔
۱۶۔ صبیب بں ابی ثابت۔
۱۷۔ حکم بن عتیبھ۔
۱۸ جابر بں یزید۔
۱۹۔ البراء بں عازب۔
۲۰۔ سھل بن سعد۔
۲۱۔ مغیرۃ بں شعبھ۔
۲۲۔ سلمۃ بں اکوع۔
۲۳۔زید بن ثابت۔
۲۴۔خالد بں عبد اللھ انصاری۔
۲۵۔یعلی بں امیۃ۔
۲۶۔ صفوان بں امیه
۲۷۔ عمرو بن حوشب۔
۲۸۔ عمرو بن دینار۔
۲۹۔ ابن جریر۔
۳۰۔ سعید بن حبیب۔
۳۱۔ ابراھیم النخعی۔
۳۲۔ حسن بصری۔
۳۳۔ ابن مسیب۔
۳۴۔ اعمش۔
۳۵۔ ربیع بں میسرۃ۔
۳۶۔ ابی الزھری مطرف۔
۳۷۔ مالک بن انس ( اس کے ایک قول کے مطابق)۔
۳۸۔ احمد بں حنبل اس کے بعض حالات میں۔
۳۹۔ ابو حنیفھ، بعض وجوه کی بناء پر۔ [23]
متعھ کے بارے میں بعض شبھات :
پھلا شبھه: نکاح کی تشریع کا مقصد خاندان کی تشکیل اور نسل کو جاری رکھنا ھے، اور یھ مقصد دائمی عقد کے ذریعے محقق ھوتا ھے، نھ کھ م وقت عقد کے ذریعے، کھ جس کا مقصد صرف جنسی خواھش کو پورا کرنا ھے۔
جواب: یھ شبھه حقیقت میں موضوع اور اس کے فائدے کو آپس میں خلط مبحث کرنے کی وجھ سے پیش آتا ھے کیونکھ جو کھچه بیان ھوا، وه شادی کی حکمت اور اس کا فلسفھ ھے جس پر حکم متوقف نھیں ھوا۔ کیونکھ عقیم کا نکاح کرنا یا یائسھ عورت یا بچے کا نکاح ( اگرچھ ان میں غرض موجود نھیں ھے ) صحیح ھ ے ، بلکھ زیاده شادی کرنے والوں کا مقصد صرف جنسی خواھش کو پورا کرنا ھے ، اور شاید بچے کی ولادت اور نسل کو جاری رکھنا ان کے ذھن میں نھ آجائے، اگرچھ قھری طورپر یه نتیجه حاصل ھوتا ھے لیکن یھ ان کی شادی کے صحیح ھونے میں کوئی دخل نھیں رکھتا ھے۔
اور عجیب یھ ھے کھ متعھ کے فائدے کو شھوانی خواھش پوری کرنے میں منحصر کیا گیا ھے۔ اس کے باوجود کھ وه دائمی عقد کے مانند ھے کھ جس کا مقصد نسل کو جاری رکھنا یا خاندان تشکیل دینا یا بچوں کی تربیت کرنا ، انھیں دودھ پلانا یا ان کی سرپرستی قبول کرنا ھے۔
یھاں ھم متعھ کے مخالفوں سے پوچھتے ھیں آپ متعھ کو ازدواج کی حکمت سے مخالف جانتے ھیں، ان میاں بیویوں کے بارے مین آپ کیا کھتے ھیں جنھوں نے دائمی شادی کرلی ھے لیکن ابتداء سے ھی وه یھ قصد رکھتے ھیں کھ شادی کے دو مھینوں کے بعد طلاق لے کر ایک دوسرے سے الگ ھوجائیں گے؟ کیا ان کی شادی صحیح ھے یا نھیں؟ میں نھیں سوچتا کھ فقھاء اسلام میں سے کوئی فقیھ اس نکاح سے منع کرے مگر یھ کھ وه دلیل کے بغیر کوئی بات کرنا چاھے تو متعھ اور شادی کے درمیان کونسا فرق ھے؟ صرف یھ کھ متعھ میں مدت معین کی جاتی ھے لیکن دائمی شادی میں مدت ذکر نھیں ھوتی۔
کتاب "المنار" کے مولف فرماتے ھیں : "گزشتھ اور حال کے علماء کی سختی اور ان کا متعھ سے منع کرنے کا مطلب طلاق کی نیت سے شادی کرنے سے منع کرنے کے برابر ھے ۔ اگرچھ فقھا کھتے ھیں : اگر شوھر وقتی شادی کی نیت کرے لیکن اس نیت کو عقد کے صیغے میں شرط نھ کرے یھ عقد صحیح ھے اور شوھر کی طرف سے اس امر کو پوشیده رکھنا دھوکھ جانتے ھیں ، اس لئے یھ عقد باطل ھونے کی زیاده قابلیت رکھتا ھے اس عقد کی بھ نسبت جس میں واضح طورپر مدت مشخص ھو۔ [24]
ھم کھتے ھیں ؛ فرض کیجئے کھ میا ں بیوی ( مدت کو ذکر کئے بغیر ) کسی خاص مدت تک راضی ھوجائیں ( تا کھ کوئی دھوکھ وغیره نھ ھوجائے ) تو اس صورت میں یھ عقد بغیر کسی اشکال کے صحیح ھے۔
دوسرا شبھھ :
"وقتی شادی" ( متعھ ) کا جائز ھونا ، قرآن مجید میں مؤمنین کے بیان شده صفات سے منافی ھے کھ وه اپنے شرمگاھوں کو حرام سے پچالیتے ھیں مگر اپنی بیویوں سے یا اپنی زرخرید لونڈیوں سے کھ ان پر ھرگز الزام نھیں ھوسکتا ۔ پس جو شخص اس کے سوا کسی اورطریقے سے اپنی شھوانی خواھش پوری کرنے کی تمنا کرے تو ایسے لوگ حد سے بڑھ جانے والے ھیں ۔ [25]
اس آیت سے مراد یھ ھے جو ان موارد کے علاوه چاھے، وه حلال خدا سے حرام کی جانب چلا گیا ھے اور متعھ والی عورت بھی زوجھ نھیں ھے۔
جواب:
یھ ادعا دلیل کے بغیر ھے، اس طرح کھ عورت زوجھ ھے اور اس کے اپنے خاص احکام ھ یں اور نفقھ کا نھ ھونا اور تقسیم کا حق ( مرد کے دوسری بیویوں کے ساتھه رھنا ) اسے مردکی بیوی ھونے سے خارج نھیں کرتا ھے۔ ناشزه عورت(وه بیوی جو مرد کی فرمانبرداری نھ کرے ) اگرچھ اس کا نفقھ اور تقسیم کا حق نھیں ھے پھر بھی وه بیوی ھے ، اسی طرح وه لڑکی جو بچپن میں ھی کسی مرد کے ساتھه عقد کرتی ھے ( وه بھی بیوی ھے)۔
تیسرا شبھھ:
" موقت شادی " ( متعھ ) میں شخص کا مقصد بیوی رکھنا اور گناه کے بغیر شادی، نھیں ھے۔ بلکھ اس کا مقصد صرف زنا کرنا ھے۔ اگرچھ یھاں پر مرد کیلئے ایک طرح کا مُحصَّن ھونا یعنی بیوی رکھنا اور زنا کرنے سے رکاوٹ موجود ھے۔ لیکن عورت کیلئے کسی طرح کا اِحصَان ، شوھر رکھنا اور زنا کرنے سے رکاوٹ موجود نھیں ھے۔ کیونکھ جب بھی وه چاھے وه ھر وقت اپنے آپ کو کسی بھی مرد کیلئے پیش کرسکتی ھے اس حالت میں عورت اس شاعر کے کلام کی طرح ھوگی۔
توپی کھ با چوگان زده میشود سپس مردی بعد دیگری اورا می رباید [26]
وه گیند جسے پولو سے مارا جاتا ھے ایک مرد دوسرے کے بعد اسے چرالیتا ھے۔
جواب:
آپ نے کھاں سے سمجھا کھ متعھ میں محصَّن اورمحفوظ رھنا صرف مردوں کیلئے مخصوص ھے نھ کھ عورتوں کیلئے۔ جب ھم نے کھا کھ یھ عقد شرعی ھے پس اسی لحاظ سےدونوں طرف اپنے آپ کو زنا سے بچا سکتےھیں جوان لڑکیوں کو گناھوں سے بچا نے والی چند چیزیں ھیں :
۱۔ دائمی نکاح ۔ ۲۔ م وقت نکاح ( پوری شرائط کے ساتھه ) ۳۔ جنسی خواھش کو دبانا۔
پھلی قسم : اکثر جوان اور طالب علم لڑکے اور لڑکیوں کیلئے قابل عمل نھیں ھے کیوں کھ عام طورپر وه اپنے گھر والوں یا حکومت سے مختصر رقم حاصل کرتے ھیں جس کے ذریعے وه شادی بیان نھیں کرسکتے، اپنی جنسی خواھش کو دبانا بھی بڑا مشکل کام ھے جس کی سختی کو بھت ھی کم مرد اور عورت یں برداشت کرسکتے هیں ۔ پس ممکن راه حل صرف دوسری قسم میں منحصر ھے کھ اس طرح دونوں اپنے کو غلط کاموں اور فساد اور فحشار کی آلودگیوں سے بچا سکتے ھیں۔
دین اسلام دین خاتم اور اس کےپیغمبر، پیغمبر خاتم صلی اللھ علیھ و آلھ وسلم اور اس کی کتاب آخری کتاب ھے اس کی شریعت آخری اور خاتم شریعت ھے پس اس دین میں ھر سماجی مشکل کیلئے ایک شرعی راه حل ضروری ھونی چاھئے تا کھ مومن مردوں اور عورتوں کی کرامت کو حفظ ک یا جا سکے ، مردوں اور عورتوں میں شھوانی م سئله بھی ایک اھم م سئله ھے جس کو دین اسلام حل کئے بغیر نھیں چھوڑ سکتا ھے۔ حضرت امام علی علیھ السلام کا یھ کلام جو کانوں میں گونچ رھا ھے اس راه حل کی طرف توجھ کئے بغیر جو غلط نتیجھ نکلتا ھے اسے انسانیت کو روکتے ھیں اور فرماتے ھیں : "اگر عمر متعھ کی ممانعت نه کرتاتو ، دنیا میں غیر متقی افراد کے علاوه کوئی زنا نھیں کرتا"۔ [27]
جو کچھه شعر میں آیا ھے متعھ کو اس سے تشبیھ دینا ، متعھ کی نسبت اور اس کے حدود سے کھنے والے کی جھالت کا جی جاگتا ثبوت ھے۔ جو کچھه شعر میں آ یا ھے وه متعھ ھے جس کی تھمت شیعوں کو لگاتےھیں [28] جبکھ شیعھ اس طرح کی تھمت سے دور ھ یں ، شیعھ نقطھ نظر سے متعھ شده عورت دوسرے مردوں کے اختیار میں قرار نھیں پاسکتی،بلکھ اس پرواجب ھے کھ ھر متعھ کے بعد عدت ک ی رعایت کرے ، پس کس طرح ممکن ھے که وه ھر وقت اپنے آپ کو کسی مرد کےاختیار میں قرار پائے ، سبحان اللھ ، ، کتنا بڑا جھوٹ اور تھمت شیعوں پر لگاتے ھیں ، شعر کا مضمون ، الھی وحی اور شریعت کی توھین کرنے کے علاوه کچھه نھیں ھے ، جبکھ سب مفسرین اور محدثین اس کی تشریع کے بارے میں متفق النظر ھیں اور اگر نھی یا نسخ بھی ھو، اس حکم کے تشریع اور عمل کے بعد ممکن ھوا ھے۔
اس سلسلے میں مزید آگاھی حاصل کرنے کیلئے رجوع کریں۔
۱۔ ازدواج موقت ( متعھ) اور اسکے شرائط ، سوال نمبر ۶۲۷۔
۲۔ متعھ کے حکم کو سماج میں جاری کرنے کیلئےدرپیش مشکلات ، سوال نمبر 3283 (3571)۔
۳۔ باکره لڑکی کے ساتھه موقت شادی کرنے کا حکم ، سوال 3468 (3734)۔
۴۔ موقت ازدواج بھترین راه حل ، سوال نمبر 3614 (3877)۔
[1] عنوان ، ازدواج موقت (متعھ) کے بعد دوباره شادی۔ سوال نمبر ۱۰۹۹۔
[2] سوره نساء / ۳۴۔
[3] طبری ، تفسیر کبیر ، زمخشری نے کشاف میں ، فخر رازی نے اپنی تفسیر اور تووی کی صحیح مسلم کی شرح میں اور دوسرے بزرگ علمای نے اس قرائت کو مسلمات میں سے جانا ھے ، اور اس صورت میں یھ بات واضح ھے کھ " الی اجل مسمی " آیھ کے نھ ھو اور صرف وضاحت بیان کرنے کیلئے ذکر کیا گیا ھے۔
[4] ازدواج موقت ( متعھ) ص ۱۴ اور ۱۵، ، مجمع جھانی اھل بیت علیھم السلام ۔
[5] سوره نساء / ۳۔
[6] سوره نساء / ۴۔
[7] سوره نساء / ۲۵۔
[8] سوره مومنین / ۶۔
[9] سوره نسا ، ۲۵۔ "۔۔۔ فما استمتعتم بھ منھن فاتوھن اجورھن"
[10] صحیح مسلم، ج ۴، ص ۱۳۱۔ ، مسند احمد ، ج ۶ ، فتح الباری ، ج ۹۔ ص ۱۴۹۔
[11] کشاف ، ج ۱ ص ۴۹۸۔ ، چاپ بیروت۔
[12] تفسیر طبری ، ، ج ۵ ص ۹
[13] صحیح بخاری ، ج ۲ ص ۱۶۸، اور ج ۶ ، ص ۳۳۔ صحیح مسلم ، ج ۴، ص ۴۸۔ سنن نسائی ج ۵، ص ۱۵۵، مسند احمد ج۴ صحیح سند کے ساتھه۔
[14] نیل الاوطار ، ج ۶ ص ۲۷۱ ، فتح الباری ، ج ۹ ص ۱۵۰۔
[15] سوره طلاق ، / ۱ " فطلقون لعدتھن"
[16] احکام القرآن ، ۲۹۰۔ ص ۱۸۴۔۔ ۱۹۵۔ باب متعھ، دار الکتاب العلمیۃ ، صحیح مسلم معھ شرح نووی، ج ۹ ص ۱۷۹۔ باب نکاح متعھ ارشاد الساری فی شرح البخاری، باب ۳۲ ، نھی پیغمبر (صلی اللھ علیھ وآلھ وسلم ) نکاح متعھ سے ، احادیث، ۵۱۱۵، ۵۱۱۹۔
[17] صحیح مسلم ، ج ۲ ص ۱۳۰ ، چھاپ دار الفکر ، بیروت۔
[18] تفسیر قرطبی ، ج ۵ ص ۱۳۰ ۔۔ ۱۳۱۔
[19] زاد المعاد ، ج ۲ ص ۲۰۴۔
[20] ازدواج موقت ، ص ۱۷ ۔ ۲۱۔ مجمع جھانی اھل بیت علیھم السلام ۔
[21] الانصاف فی مسال دام فیھا الخلاف ، ص ۵۳۴۔
[22] شرح معانی الآثار ، ج ۲ ص ۱۴۶۔
[23] الغدیر ، ج ۶ ص ۲۲۰۔ اور ازدواج موقت در اسلام ص ۱۳۳۔ اور متعھ از فکیکی و احکام الشرعیۃ فی الاحوال الشخصیۃ ، ج ۱ ص ۲۸۔
[24] تفسری المنار ، ج۳ ص ۱۷۔
[25] سوره مومنون / ۵۔۷۔
[26] تفسیر المنار ج ۵ ص ۱۳۔
[27] مستدرک الوسائل ج ۱۴۔ ص ۴۷۸۔ " فلولاه ما زنی الا شقی و شقیقۃ"
[28] کتاب السنۃ و الشعیۃ ص ۶۵، ۶۶۔