اعلی درجے کی تلاش
کا
13502
ظاہر کرنے کی تاریخ: 2010/11/08
سوال کا خلاصہ
سید کی غیر سید سے ازدواج کا کیا حکم ہے؟
سوال
بر صغیر ھند و پاکستان میں ایک سادات لڑکی کی غیر سید لڑکے {حتی اگر با ایمان و پرہیزگار بھی ھو} سے ازدواج حرام سمجھتے ہیں – کیا کسی مرجع تقلید نے اس کی تائید کی ہے؟{ جہاں تک میں جانتا ھوں کہ کسی زندہ مجتہد نے اس قسم کی ازدواج کو حرام ھونے کا اعلان نہیں کیا ہے} قابل ذکر بات ہے کہ جو افراد اس قسم کے عقیدہ کے موافق ہیں، عام طور پر اپنی بات کی تائید میں یوں بیان کرتے ہیں کہ امام موسی کاظم {ع} کی کئی بیٹیاں تھیں، لیکن ان میں سے ان کی زندگی میں کسی کی شادی انجام نہیں پائی ہے، چونکہ اس زمانے میں سید مرد نہیں تھے ، کیا آپ کی نظر میں یہ مطلب صحیح ہے؟ کیا کسی سند اور مدرک سے اس قضیہ کی تائید ھوتی ہے؟
ایک مختصر

سید لڑکیوں اور عورتوں کی غیر سید مردوں سے شادی کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے- اور ضروری نہیں ہےکہ سادات عورتیں اور لڑکیاں صرف سید مردوں سے شادی کریں-[1] اور کسی مرجع تقلید نے اس قسم کی ازدواج کو حرام قرار نہیں دیا ہے-

مثال کے طور پر حضرت آیت اللہ صافی گلپائیگانی اس سلسلہ میں فرماتے ہیں: نہیں، کوئی حرج نہیں ہے،لیکن حق ہے کہ شوہر، اپنی سادات بیوی کا زیادہ احترام کرے-[2]

امام موسی کاظم {ع} کی کئی بٹیاں تھیں، جنھوں نے اپنی پوری عمر میں شادی نہیں کی ہے، جیسے حضرت معصومہ{ع} لیکن اس کی وجہ سید مرد نہ ملنا نہیں تھی-

اس موضوع کے بارے میں مزید آگاہی حاصل کرنے کے لئے ہماری اسی سائٹ کے مندرجہ ذیل عناوین کی طرف رجوع کیا جاسکتا ہے:

1. «ازدواج با زن غیر مسلمان»؛ سؤال 1198 (سایٹ: 1201).

2. «ازدواج با دختر سنی»؛ سؤال 1254 (سایٹ: 1333).

3. «ازدواج شیعیان با اهل سنت»؛ سؤال 1708 (سایٹ: 1852).

4. «شرایط ازدواج با زنان اهل کتاب»؛ سوال 1209 (سایٹ: 1254).

5. «شرایط ازدواج موقت»؛ سؤال 1238 (سایٹ: 1225).

6. «زندگی امام موسی کاظم (ع) و فرزندانش»؛ سؤال 5100.

 


[1] . سایٹ«حوزه نٹ»؛ «ازدواج زنان سیده با مردان شیعه غیر سید».

 

دیگر زبانوں میں (ق) ترجمہ
تبصرے
تبصرے کی تعداد 0
براہ مہربانی قیمت درج کریں
مثال کے طور پر : Yourname@YourDomane.ext
براہ مہربانی قیمت درج کریں
براہ مہربانی قیمت درج کریں

زمرہ جات

بے ترتیب سوالات

ڈاؤن لوڈ، اتارنا