اعلی درجے کی تلاش
کا
22106
ظاہر کرنے کی تاریخ: 2009/01/17
 
سائٹ کے کوڈ fa723 کوڈ پرائیویسی سٹیٹمنٹ 3945
سوال کا خلاصہ
کیا چھیڑ چھاڑ اور هنسی مذاق کے دوران عورتوں سے خارج هو نے والی رطوبت، منی هے؟ اور اس کے لئے غسل کر نا چاهئے ؟
سوال
کیا مجھے اپنے منگیتر سے کھیلنے اور چھیڑ چھاڑ کر نے کے بعد غسل کر نا چاهئے- بعض اوقات جب میں تنها هو تی هوں اور مجھے اس چھیڑ چھاڑکی یاد آتی هے تو مجھـ میں ایک ایسی حالت پیدا هو تی هے جس کے نتیجه میں مجھـ سے ایک رطوبت خارج هو تی هے ، کیا یه رطوبت منی هے اور اس کے لئے غسل کر نا ضروری هے؟
ایک مختصر

پاسخ تفصیلی...

تفصیلی جوابات

اکثر فقها کے مطابق عورتوں سے خارج هو نے والی رطوبت ، اگر شهوت( پوری جنسی لذت)کے ساتھـ خارج هو جائے تو وه منی هے اور اس کے لئے غسل جنابت انجام دینا ضروری هے- [1]

ذیل میں هم اس سلسله میں مختلف فقها کا نظریه پیش کر تے هیں :

(تبریزی ، بهجت اور نوری کے علاوه) تمام مراجع عظام کے مطابق عورت سے خارج هو نے والی رطوبت اگر شهوت (پوری جنسی لذت ) کے ساتھـ هو تو اس کا حکم جنابت هے اور ضروری نهیں هے یه رطوبت اچھل کر خارج هو جائے اور بدن سست پڑے اور اگر یه رطوبت شهوت کے بغیرهو تو منی کے حکم میں نهیں هے مگر یه که دوسری کسی راه سے یقین پیدا کرے که وه منی هے-[2]

آیت الله العظمی بهجت : اگر عورت سے خارج هو نے والی رطوبت شهوت (پوری جنسی لذت) کے ساتھـ هو اور اچھل کر باهر آئے اوربدن سست پڑے ، تو وه منی هے اور اگر ان دو علامتوں میں سے کوئی ایک نه هو یا ان میں سے ایک علامت نه پائی جاتی هو، تو وه رطوبت منی نهیں هے ،مگر یه که کسی دوسری راه سے یقین پیدا کرے که وه منی هے-[3]

آیات عظام تبریزی ونوری : عورت سے خارج هو نے والی رطوبت اگر ایک خاص شهوت ( یعنی پوری جنسی لذت) کے ساتھـ هو اور اس کے بعد بدن سست پڑے، تو اس کا حکم منی هے اور اگر ان دونوں علامتوں میں سے کو ئی بھی یا ایک علامت نه پائی جاتی هو تو وه منی نهیں هے ، مگر یه که کسی دوسری راه سے یقین پیدا هو جائے که وه منی هے-[4]

بهرحال عورتوں سے خارج هو نے والی رطوبت پاک هے اور اس کے لئے غسل نهیں هے مگر یه که یقین پیدا کرے که پیشاب یا منی هے- [5]



[1] - توضیح المسائل مراجع ،ج١،ص٢٠٨، مسئله ی ٣٤٦-

[2] - توضیح المسائل مراجع، م ٣٤٦: وحید ، توضیح المسائل ، مسئله: ٣٥٢، سیستانی ، تعلیقات علی العروه ، ج١، عسل الجنابه ، الاول ، خامنه ای ، اجوبه الاستفتاءات سوال: ١٧١، صافی، هدایه العباد، ج١،م١٧٥-

[3] - توضیح المسائل مراجع، م ٣٤٦-

[4] - تبر یزی، استفتا ١ت سوال : ٢٤٨-

[5] - العروه الوثقی ، ج١، مستحبات غسل الجنابه ، م٦: رساله ی دانشجوی ، حسینی سید مجتبی ، ص٧٧،س ٦٩و ٧٠-

دیگر زبانوں میں (ق) ترجمہ
تبصرے
تبصرے کی تعداد 0
براہ مہربانی قیمت درج کریں
مثال کے طور پر : Yourname@YourDomane.ext
براہ مہربانی قیمت درج کریں
براہ مہربانی قیمت درج کریں

زمرہ جات

بے ترتیب سوالات

ڈاؤن لوڈ، اتارنا