Please Wait
8042
"شعری" ایک ستارہ کا نام ہے اور "مرزم" جیسے اس کے دوسرے نام بھی تھے اور یہ ستارہ آسمان میں ستارہ "جوزاء" کے بعد ظاہر ہوتا ہے[1]۔ بعض لوگوں نے "شعری" کو دو ستاروں کا نام سمجھا ہے[2]۔ اس ستارہ یا ستاروں کی بعض عرب اور غیر عرب قبیلے پرستش یا غیر معمولی احترام کرتے تھے[3] اور اس قسم کے باطل عقیدہ کی مذمت کرنے کے لیے اور یہ بتانے کے لیے کہ خداوندمتعال تمام ستاروں اور مخلوقات کا خالق ہے، قرآن مجید کے سورہ نجم کی آیت نمبر ۴۹ میں بے شمار ستاروں میں سے اس ستارہ کے نام کی صراحت کے ساتھ ذکر کیا گیا ہے اور بیان کیا ہے کہ ستارہ "شعری" کا پروردگار بھی خداوندمتعال ہے[4] اور نتیجہ کے طور پر اس ستارہ یا کسی دوسری مخلوق کی پرستش کرنا، جو بذات خود خداوندمتعال کی مخلوقات ہیں، کوئی معنی و مفہوم نہیں رکھتا ہے۔
ستارہ "شعری" کے بارے میں تفسیر کی کتابوں میں بعض دوسرے نکات کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے، ان کا بھی مطالعہ کیا جا سکتا ہے[5]۔
[1] ابن منظور، لسان العرب، ج 4، ص 416، دار صادر، بیروت، 1414 ه.
ضمناً قابل توجہ بات ہے کہ اس ستارہ کے موجودہ نام کو مشخص کرنا اور آسمان میں اس کی دقیق حالت کو بیان کرنا اس موسسہ کا کام نہیں ہے اور اس سلسلہ میں ستارہ شناسی کے مخصوص موسسات کی طرف رجوع کرنا چاہئیے۔
[2]ایضاً.
[3] سید قطب، فی ظلال القرآن، ج 6، ص 3406، دار الشروق، قاهره، 1412 ه.
[4] و أنه هو رب الشعری.
[5]من جمله: مکارم شیرازی، ناصر، تفسیر نمونه، ج 22، ص 565-562، دار الکتب الإسلامیه، تهران، 1374 ه ش.