اعلی درجے کی تلاش
کا
7020
ظاہر کرنے کی تاریخ: 2008/07/22
 
سائٹ کے کوڈ fa1353 کوڈ پرائیویسی سٹیٹمنٹ 2815
سوال کا خلاصہ
امام زمانه (عج) کا ظهور کے بعد کیا کام هوگا ؟ کیا یه بات صحیح هے که آپ ایک داڑھی والی بوڑھی عورت کے ذریعه شهید هوں گے ؟
سوال
غیبت کبریٰ کے خاتمه کے بعد امام زمانه (عج) کیا کام کریں گے ؟ کیا صحیح هے که آپ ایک داڑھی والی بوڑھی عورت کے ذریعه شهادت پایئں گے ؟آپ کے هاتھوں ظلم کا خاتمه هونے که بعد یه واقعه کس طرح رونما هوگا؟
ایک مختصر

امام زمانه (عج) کے ظهور کے بعد الله کے حکم سے هر طرح کے معنوی و مادی وسائل کو عالم گیر سطح پر عدل کی حکومت قائم کرنے کے لیئے منظم فرمایئں گے تا که انسان یه دیرینه آرزو عالم وجود میں آئے اور انسان همه گیر پر امن الهی زندگی بسر کریں ۔

اس وقت امام زمانه (عج) کا ندائے غیبی کے ذریعه تعارف کرایا جا ئے گا ۔ تمام حق پرست و عدالت خواه آپ کے مطیع بن جایئں گے اور آپ کی بهترین حکومت کے پرچم تلے زندگی بسر کریں گے ۔[1]

آپ اپنی پوری طاقت سے هر اس چیز اور هر اس شخص کا مقابله کریں گے جو انسانیت کے مقدس کمالات تک پهنچنے میں حائل هوگا اور پر طرح کے دشمن اور منکر پر فتح پایئں گے جیسا که سوره قصص کی آیت نمبر 5

میں ارشاد هوتا هے (( ونریدُ انّ منّ علی الّذین استضعِفوا فی الارض و نجعلهم اَئمۃً و نجعلهم الوارثین )) اور یه بات خانه کعبه کے کنارے امام زمان (عج) کے خطبه سے واضح هوجاتی هے جس کا ذکر امام باقر (علیه السلام)  سے منقول روایت میں موجود هے ۔[2]

آپ(علیه السلام)  کی شهادت کے بارے میں مختلف روایتیں وارد هوئی هیں اور چوں که یه واقعه مستقبل سے مربوط هے لهذا صرف حدیث کے هی ذریعه ثابت کیا جا سکتا هے مگر هاں آپ(علیه السلام)  کا ایک بوڑھی عورت کے ذریعه شهید هونا اکثر علماء نے قبول نهیں کیا هے اور یقینی طور سے اس کی تایئد بھی نهیں کی جا سکتی ۔ جیسا که بعض محققین کے به قول یه روایت صرف کتاب(( الزام الناصب)) میں نقل کی گئی هے ۔[3]

اگر روایت کے مضمون کو قبول بھی کر لیا جا ئے تو بھی اس بات پر توجه ضروری هے که جو چیز یقینی اور مسلم هے وه آپ(علیه السلام) کے هاتھوں عدل و انصاف پر مبنی عالمی حکومت کا قائم هونا اور ظالموں کی سلطنت اور حکومت کا خاک میں ملنا هے ، لیکن اس بارے میں که پھر کسی قسم کا کوئی بھی شخصی یا فردی گناه نهیں هوگا کوئی قطعی اور یقینی دلیل موجود نهیں هے ۔

مزید مطالعه کے لیئے منابع:

1- کتاب الغیبۃ ، النعمانی ، صص131، 329.

2- چشم اندازی به حکومت مهدی (عج) ، نجم الدین طبسی

3- بحارالانوار، مجلسی، ج 52، صص 337-338.

4- کمال الدین، شیخ صدوق، ص 372.

5- عصر زندگی، محمد حکیمی.

6- مهدی تجسم امید و نجات، عزیزالله حیدری.



[1]  ان عنوانات کا مطالعه کریں : امام مهدی (عج) کے ظهور کے علامات ؛ امام مهدی (عج) کے بعد سماج کے خصوصیات ۔

[2]  النعمانی ، محمد ابراهیم ، کتاب الغیبۃ ، صص 331-329

[3]  طبسی ، نجم الدین ، چشم اندازی به حکومت مهدی (عج) ص 215

دیگر زبانوں میں (ق) ترجمہ
تبصرے
تبصرے کی تعداد 0
براہ مہربانی قیمت درج کریں
مثال کے طور پر : Yourname@YourDomane.ext
براہ مہربانی قیمت درج کریں
براہ مہربانی قیمت درج کریں

زمرہ جات

بے ترتیب سوالات

ڈاؤن لوڈ، اتارنا