اعلی درجے کی تلاش
کا
6440
ظاہر کرنے کی تاریخ: 2009/03/09
 
سائٹ کے کوڈ fa1594 کوڈ پرائیویسی سٹیٹمنٹ 4403
سوال کا خلاصہ
کیا زیاده قیمت دیکر گاڑی خریدنے میں کوئی اشکا ل هے؟ گاڑی خریدنے کے لئے سود پر قرضه لینے کا کیا حکم هے؟
سوال
قسطوں پر ایسی گاڑی خریدنے کا حکم کیا هے، جس پر گاڑی بیچنے والا منافع کے طور پر کچھـ رقم زیاده لیتاهے؟ کیا یه ربا اور حرام هے؟ اور اگر هم کسی سے گاڑی خریدنے کے لئے ایک رقم قرضه پر لیں اور وه شخص اس رقم پر منافع کے عنوان سے کچھـ رقم هم سے زیاده لے لے تو اس کا حکم کیا هے؟
ایک مختصر

گاڑی کے مانند کسی مال کی ادھا پر اس کی نقد قیمت سے زیاده رقم پر خرید و فروخت صحیح هے لیکن آپ کے سوال کا دوسرا حصه چونکه قرضه پر سود هے، اس لئے حرام هے ـ

تفصیلی جوابات

اگر کسی مال (جیسے گاڑی) کو ادھار کے طور پر اس کی نقد قیمت سے زیاده قیمت پر بیچا یا خریدا جائے (بیچنے والا قیمت ابتداء میں کهتا هے اس مال کی نقدی قیمت یه هے اور اس کی ادھار یا قسطی قیمت اس قدر زیاده هے اور خریدار بھی اسے قبول کرتا هے که ادھار یا قسطوں کی صورت میں اس مال کو زیاده قیمت میں خرید لے) تو شرعی لحاظ سے یه صحیح هے اور یه سود نهیں هے ـ

حضرت آیت الله العظمیٰ خامنه ای مد ظله العالی نے اس سلسله میں کئے گئے ایک سوال کے جواب میں فرمایا هے: " کسی مال کو اس کی نقدی قیمت سے زیاده قیمت پر ادھار خرید نے میں کوئی حرج نهیں هے اور نقد و ادھار کے در میان قیمت کا تفاوت سود حساب نهیں هوتا هے[1] ـ "

لیکن اگر کسی سے کوئی رقم قرضه پر لی جائے اور اس رقم سے گاڑى خریدى جائے اور قرض دینے والا شرط لگائے که اس مبلغ کو واپس لیتے وقت قرض لینے والے سے اصل رقم سے زیاده ایک رقم نفع کے عنوان سے لے گا، تو یه قرضه پر سود هے اور حرام هے ـ

حضرت آیت الله العظمیٰ خامنه ای نے قرضه پر سود کی ماهیت کے بارے میں کئے گئے ایک سوال کے جواب میں فرمایا هے :" قرضه پر سود، قرض کی مبلغ وه اضافى رقم هے که قرض لینے والا قرض لینے کى وجه سے قرض دینے والے کو ادا کرتا هے ـ[2] "



[1]  توضیح المسائل (المحشی للامام الخمینی)، ج 2، ص 283، س 1630

[2] توضیح المسائل (المحشی للامام الخمینی)، ج 2، ص 281، س 1619

دیگر زبانوں میں (ق) ترجمہ
تبصرے
تبصرے کی تعداد 0
براہ مہربانی قیمت درج کریں
مثال کے طور پر : Yourname@YourDomane.ext
براہ مہربانی قیمت درج کریں
براہ مہربانی قیمت درج کریں

زمرہ جات

بے ترتیب سوالات

ڈاؤن لوڈ، اتارنا