اعلی درجے کی تلاش
کا
10550
ظاہر کرنے کی تاریخ: 2009/04/06
 
سائٹ کے کوڈ fa1926 کوڈ پرائیویسی سٹیٹمنٹ 4571
گروپ Exegesis
سوال کا خلاصہ
کیا عورتیں مردوں کے لئے کھیتی کے مانند هیں ؟
سوال
قرآن مجید کے اس جمله : " عورتیں آپ کى کھیتى هیں " کا مراد کیا هے ؟
ایک مختصر
تفصیلی جواب...
تفصیلی جوابات

"عورتیں آپ کى کھیتى هیں " والے جمله کے معنى یه هیں که عورتوں کى انسانى معاشره سے نسبت کى ویسى هى حیثیت هے جیسى کھیتى کى انسانى معاشروں کے ساتھـ هوتى هے ـ جس طرح اگر کھیتى نه هو تو بیج بالکل نابود هو کر ره جاتے هیں اور انسان کى زندگى اور اس کى بقاء کے لئے کوئى غذا باقى نهیں رهتى هے ـ اسی طرح اگر عورتیں نه هوں انسان باقى نهیں ره سکتا هے اور اس کى نسل منقطع هوتى سکتی هے،[1] حقیقت میں قرآن مجید انسانى معاشره میں عورت کے وجود کى اهمیت کو بیان کرنا چاهتا هے که عورتیں صرف مردوں کى جنسى خواشهات کو پورا کرنے کا وسیله نهیں هیں، بلکه انسانی زندگى کو بچانے کا ایک وسیله هیں ـ[2] پس یه آیت مرد اور عورت کے درمیان گهرے رابطه کو بیان کرتى هے، اور جس طرح بیج بغیر کھیتى بے فائده هے اسى طرح کھیتى کے بغیر بیج بھى بیهوده هے ـ

کها جاتا هے که: اس آیت سے یه معنى بھى سمجھے جاسکتے هیں که اپنى بیویوں کى طرف هر جهت اور هر کیفیت سے توجه کیجئے جن کا ان سے استفاده کئے جانے کى توقع هے ـ

انس و بے تکلفى، بیوى هونے، ازدواج اور مبارشرت و نزدیکى کے لحاظ سے ، گھر کى مدیریت اور داخلى زندگى کو نظم و انتظام بخشنے کے لحاظ سے ـ اولاد کى تربیت اور فرزندوں کى زندگى کو تحفظ بخشنے کے لحاظ سے، آرام و سکون مهیا کرنے کے لحاظ سے، مسرت و سرور اور بهتر عیش حاصل کرنے کے لئے اور داخلى زندگى کى ضرورت کو پورا کرنے کے سلسله میں مدد حاصل کرنا وغیره ..

پس کھیتى کو زراعت سے مخصوص کرنا اور لفظ " انى " کو محل و مکا ن کا مراد لینا اور لفظ " اتیان " سے ازدواجى زندگى اور مقاربت کا مراد لینا آیه کریمه کے مدلول کے بر خلاف هے ـ[3]



[1]  المیزان، ترجمھ، ج 2، ص 317.

[2]  تفسیر نمونھ ، ج 141، 2.

[3]  مصطفوى، حسن تفسیر روشن ج 3 ص 156 مرکذ نشر کتاب.

دیگر زبانوں میں (ق) ترجمہ
تبصرے
تبصرے کی تعداد 0
براہ مہربانی قیمت درج کریں
مثال کے طور پر : Yourname@YourDomane.ext
براہ مہربانی قیمت درج کریں
براہ مہربانی قیمت درج کریں

زمرہ جات

بے ترتیب سوالات

ڈاؤن لوڈ، اتارنا