Please Wait
7362
ھم اس سوال کا جواب پیغمبر اسلام (ص) کی ایک روایت سے بیان کرتےھیں:
شیخ کلینی نے زارارہ سے نقل کیا ھے کہ امام باقر(ع) نے فرمایا: " کیا میں آپ کے لئے پیغمبر(ص) کے وضو کرنے کی کیفیت بیان کروں ؟ ھم نے عرض کی: جی ھاں، حضرت(ع) نے حکم دیا کہ پانی سے بھرا ایک ظرف لائیں، اس کو اپنے سامنے رکھا، اس کے بعد حضرت (ع) نے اپی آستیوں کو کہنیوں تک کھینچ لیا اور دائیں ھاتھ کی ہتھیلی کو پانی میں ڈبو دیا اور فرمایا : ھاتھ پاک ھونے کی صورت میں اس طرح کرنا چاہئیے- اس کے بعد اپنی مٹھی بھر پانی اٹھایا کہ اسے اپنی پیشانی پر ڈالا اور فرمایا: " بسم اللہ" اور اس پانی کو اپنی داڑھی پر جاری کیا اور اپنے ھاتھ کو اپنی پیشانی اور چہرے پر کھینچا- اس کے بعد بائیں ھاتھ میں پانی اٹھا لیا اور اسے اپنے دائیں بازو کی کہنی پرڈال دیا اوراسے بازو پر پھیلا دیا اور اس کے بعد انگلیوں کے سروں تک پانی پھیل گیا- اس کے بعد اپنے دائیں ھاتھ میں پانی اٹھا کر بائیں ھاتھ کی کہنی پر ڈال دیا اور اسے بائیں بازو پر پھیلا دیا اور پانی کو انگلیوں تک جاری کیا اور اس کے بعد اپنے دائیں ھاتھ پر موجود تری سے سر کے اگلے حصہ اور پھر دائیں پاوں کے اوپر والے حصہ پر اور بائیں ھاتھ پر موجود تری سے بائیں پاوں کے اوپر والے حصہ پر مسح کیا-
زارارہ کہتے ھیں کہ امام باقر(ع) نے فرمایا: امیرالمومنین(ع) سے ایک شخص نے پیغمبر(ص) کے وضو کے بارے میں سوال کیا، حضرت (ع) نے بالکل اسی طریقہ کار کو اس کے لئے نقل کیا-[1]
[1] - الکافی، ج: ۲ ص ۲۵، حدیث - الکافی، ج: ۲ ص ۲۵، حدیث۴، دار الکتب الاسلامیہ۸ جلدی، ۱۳۶۵ھ ش، تہران-