اعلی درجے کی تلاش
کا
18810
ظاہر کرنے کی تاریخ: 2009/03/09
 
سائٹ کے کوڈ fa1819 کوڈ پرائیویسی سٹیٹمنٹ 4393
سوال کا خلاصہ
قرآن مجید کے کتنے سورے حیوانوں کے نام پر هیں؟
سوال
قرآن مجید کے کتنے سورے حیوانوں کے نام پر هیں؟
ایک مختصر
تفصیلی جواب...
تفصیلی جوابات

قرآن مجید میں مندرجه ذیل پانچ سورے ایسے هیں جو حیوانوں کے نام پر هیں:

1ـ سوره بقره(گائے)، 2ـ سوره نحل(شهد کى مکھى)، 3ـ سوره نمل(جیونٹى)، 4ـ سوره عنکبوت(مکڑى)، 5ـ سوره فیل(هاتھى)ـ[1]

ان سوروں کى فضیلت کے بارے میں کها گیا هے:

1ـ سوره بقره: رسول خدا صلی الله علیه و آله و سلم سے سوال کیا گیا که قرآن مجید کے کونسے سورے اور آیات زیاده فضیلت کے حامل هیں؟ آنحضرت صلی الله علیه و آله و سلم نے جواب میں فرمایا: "سوره بقره اور آیت الکرسى[2]

2ـ سوره نحل: پیغمبراسلام صلی الله علیه و آله و سلم نے فرمایا:" جو شخص سوره نحل کى تلاوت کرے خدا وند متعالى اسے دنیا میں عطا کى گئى نعمتوں کے بارے میں قیامت کے دن حساب نهیں لے گاـ"[3]

3ـ سوره عنکبوت: پیغمبر اکرم صلی الله علیه و آله و سلم نے فرمایا:"جو شخص سوره عکبوت کى تلاوت کرے گا، خداوند متعال اس کے نامه اعمال میں مومنیں و منافقین کى تعداد میں سے هر ایک کے برابر دس ثواب لکھے گاـ"[4]

سوره نمل: امام جعفر صادق علیه اسلام نے فرمایا:" جوشخص شب جمعه میں سوره شورىٰ ، سوره نمل اور سوره  قصص کى تلاوت کرے گا وه خدا کا ولى بن جائے گاـ"[5]

سوره فیل: امام جعفر صادق علیه اسلام نے فرمایا: جو شخص اپنى واجب نمازوں میں سوره فیل کى تلاوت کرے گا تو قیامت کے دن پهاڑ صحرا اور ریگستان اس کے حق میں گواهى دیں گے که وه نماز گزارتھاـ"[6]

سوره فیل اور سوره ایلاف دونوں ملاکر ایک هى سوره شمار هوتا هے، اس لئے اگر هم نماز میں سوره حمد کے بعد سوره فیل کو پڑھنا چاهیں تو همیں سوره فیل کے بعد سوره ایلاف بھى پڑھنا چاهئےـ[7]

یه نکته بھى قابل توجه هے که مزکوره تمام فضیلتیں اور اس کے علاوه جوفضیلتیں قرآن مجید کے سوروں اور آیات کے بارے میں بیان کى گئى هیں وه اس صورت میں هے که قرآئت کے ضمن میں ان سورتوں اور آیات پر تدبر اور فکر و اندیشه بھى کیا جائے تاکه اس کى روشنى میں انسان کى روح و جان سیراب هو جائےـ[8]



[1] ـ میرزا با قر حسینى، آشنایی و انس با قرآن، انتشارات حرم، ص 43.

[2] ـ ایضاً، ص 232.

[3] ـ ایضاً، ص 237.

[4] ـ ایضاً، ص 241.

[5] ـ عزیزی، عباس، فضائل و آثار قرائت سوره ھا، انتشارات ارم، ص 47.

[6] ـ ایضاً، ص 114.

[7] ـ تحریر الوسیلھ، ج 10، القول فی القرائھ و الذکر، مسالھ 6.

[8] ـ تفسیر نمونھ، ج 5، ص 144.

دیگر زبانوں میں (ق) ترجمہ
تبصرے
تبصرے کی تعداد 0
براہ مہربانی قیمت درج کریں
مثال کے طور پر : Yourname@YourDomane.ext
براہ مہربانی قیمت درج کریں
براہ مہربانی قیمت درج کریں

زمرہ جات

بے ترتیب سوالات

ڈاؤن لوڈ، اتارنا