اعلی درجے کی تلاش
کا
5710
ظاہر کرنے کی تاریخ: 2009/04/19
 
سائٹ کے کوڈ fa1868 کوڈ پرائیویسی سٹیٹمنٹ 4782
سوال کا خلاصہ
امام جماعت کو نه پهچاننے کی صورت میں نماز جماعت کا کیا حکم هے؟
سوال
امام جماعت کو نه پهچاننے کی صورت میں نماز جماعت کا کیا حکم هے؟ اگر نماز گزاروں میں سے ایک تعداد بظاهر اچھے هوں تو اس کا حکم کیا هے؟
ایک مختصر

امام جماعت کی شرائط میں سے ایک شرط یه هے که وه عادل هو[1] اور یه عدالت امام جماعت میں ثابت هونی چاهئے ـ[2]

اسی حد میں که کسی کے ساتھـ روابط رکھتے هوں اور اس سے کسی گناه کا مشاهده نه کریں وهی عدالت کی علامت هے اور اسے "حسن ظاهر" کهتے هیں جو باطنی ملکه کی دلیل هےـ[3]

عدالت کو ثابت کرنے اور اقتداء جائز هونے کے لئے معیار، اطمینان حاصل کرنا اور امام جماعت میں اس (عدالت) کے وجود کا وثوق پیدا کرنا هے، اگرچه یه دوسروں کی اقتداء کے طریقه سے بھی حاصل هوجائے ـ[4]

اس لئے عدالت کو ثابت کرنے کی راهوں کے بارے میں بعض علماء کی تعبیرات میں یو آیا هے: "عدالت دو عادل گوهوں کی گواهی سے ثابت هوتی هے ، بشرطیکه دو دوسرے عادل گواهوں کی گواهی، بلکه ایک عادل شاهد کی امام کے فسق کے بارے میں گواهی سے ٹکراو پیدا نه هوجائے ـ

مجهولا لعداله ایک گروه کے خبردینے سے اگر اطمینان حاصل هوجائے تو اقتداء کے جائز هونے کے لئے کافی هے بلکه ایک عادل کی گواهی یا دو عادل گواهوں کی شهادت یا  مجهول الحال چند افراد کے اقتداء کرنے سے بھی اگر وثوق و اطمینان پیدا هوجائے تو کافی هے، اس شرط پر که اطمینان کرنے ولا اهل فن، ماهر و صاحب بصیرت هو اور شرعی مسائل سے آگاه هو نه یه که جاهل هو یا ایسا هو جو معمولی چیزوں پر اطمینان پیدا کرتا هو ـ[5]



[1]  توضیح المسائل (المحشى للإمام الخمینی)، ج‏1، ص: 791 مسأله 1453.

[2]  (فاضل:) امام جماعت کی عدالت ماموم کے لئے ثابت هونی چاهئے اور اصل عدالت میں شک کی صورت میں اس کے پیچھے اقتدا نهیں کی جاسکتی هے ـ

[3]  (مکارم:) مسأله 1268.

(بهجت:) مسأله 1171 امام جماعت میں قابل اعتبار عدالت عبارت هے حسن ظاهری یعنی گناهان کبیره سے پرهیز کرنا اس طرح که اس کے شخصی حالات ظنی صورت میں دلالت کریں که وه ترک گناه کرتا هے نه اتفاقاً چند دنوں کے لئے گناه کو ترک کیا هے ـ اور ماموم کو اس ظاهری حسن زن پر یقین کرنا چاهے اور گناهان ضیغره کی تکرار گناه کبیره کے برابر هے ـ

[4]  الغایة القصوى فی ترجمة العروة الوثقى، ج‏2، ص63.

[5]  الغایة القصوى فی ترجمة العروة الوثقى، ج‏2، ص63، مسأله 14 و 15.

دیگر زبانوں میں (ق) ترجمہ
تبصرے
تبصرے کی تعداد 0
براہ مہربانی قیمت درج کریں
مثال کے طور پر : Yourname@YourDomane.ext
براہ مہربانی قیمت درج کریں
براہ مہربانی قیمت درج کریں

زمرہ جات

بے ترتیب سوالات

ڈاؤن لوڈ، اتارنا