اعلی درجے کی تلاش
کا
20130
ظاہر کرنے کی تاریخ: 2008/09/21
 
سائٹ کے کوڈ fa1887 کوڈ پرائیویسی سٹیٹمنٹ 3123
سوال کا خلاصہ
کیا استمنا گناه کبیره ھے ؟ اس سے نجات کی راه کیا ھے ؟
سوال
میں استمنا کی مشکل سے دوچار ھوں ، کیا یھ گناه کبیره ھے ؟ اور کیا اس مشکل کو حل کرنے کی کوئی راه ھے؟
میرے ایک دوست نے مجھه سے کھا کھ : ایک نامحرم لڑکی ( جس کے ساتھه کوئی رشتھ نھ ھو ) سے ناجائز تعلقات قائم کرنا استمنا سے بھتر ھے ، کیا یھ کھنا صحیح ھے ؟ مھربانی کرکے مجھے اس کا جواب دے کر اس مشکل سے نجات دلائیے۔
ایک مختصر

مشت زنی ، جسے استمنا کھتے ھیں۔ گناھان کبیره میں سے ھے اور حرام ھے [i] اور اسکی شدید سزا ھے۔

استمنا یا مشت زنی سے نجات پانے کی بھترین راه شرعی ازدواج ( دائمی یا موقت) اس کے خاص شرائط کے ساتھه ، انجام دینا ھے ،جو توضیح المسائل میں درج ھیں۔ اگر شادی کرنا ممکن نھ ھو تو ورزش یا روزه رکھنے سے فالتو وقت کو صرف کرکے اس عمل سے مقابله کیا جاسکتا ھے تا کھ معاشرے کے افراد اس کے جسمانی ، روحانی اور نفسیاتی نقصاناتا سے نجات پاسکیں۔

اپنی ( دائمی یا وقتی) بیوی کے علاوه کسی نامحرم عورت سے ھر قسم کے جنسی تعلقات رکھنا بھی حرام ھیں ، اگرچھ خود اس گناه کے گوناگوں ھونے کے سبب مختلف درجات کی سزائیں ھیں لیکن گناھوں کے درمیان ایک کا برا اور دوسرے کا بھت برا ھونا یھ سبب نھیں بن سکتا ھے کھ انسان نچلے درجھ کے گناه کا مرتکب ھوجائے ۔



[i]  یھ گناه روایتوں میں زنا کے برابر شمار کیا گیا ھے ، وسائل الشیعھ ، ج ۲۰ ، ص ۳۵۲۔

تفصیلی جوابات

جلق یا مشت زنی ، جسے دینی کتابوں میں استمنا کھا جاتا ھے ، یھ ھے کھ : انسان بذات خود ایسا کام کرے ، جس سے منی نکل آئے ( جنب ھوجائے ) ۔ یھ کام ممکن ھے مشت زنی ، شھوت کو ابھارنے و الے مناظر ( تصویریں فلم و غیره ) دیکھنے، شھوت انگیز کتابون اور مطالب ( داستان یا ناول وغیره ) کو پڑھنے ،شھوت انگیز مطالب ( کیسٹ اور ٹیلی فون وغیره ) سننے اور منی کو خارج کرنے کی غرض سے شھوانی امور کے بارے میں فکر و خیال کرنےسے انجام پائے ، یھ کام ھر صورت میں حرام ھے اور گناھان کبیره میں شمار ھوتا ھے۔

مشت زنی اور اسمتناء سے نجات پانے کی بھترین راه شرعی طور پر توضیح المسائل میں لکھی گئی شرائط سے ( دائمی یا وقتی ) ازدواج کرنا ھے ۔ ازدواج ممکن نھ ھونے کی صورت میں خداوند متعال پر توکل کرکے مندرجھ ذیل نکات سے استفاده کیا جاسکتا ھے :

۱۔ مشت زنی کو ترک کرنے کے لئے سنجیدگی کے ساتھه فیصلھ کیا جائے۔

۲۔ گوناگوں شھوت انگیز تصویروں اور فلموں کو دیکھنے سے سختی کے ساتھه پرھیز کریں۔

۳۔ دوست کو منتخب کرنے میں سوچ سمجھه سے کام لیں اور ایسے افراد کو ھی اپنے دوست بنائیں جو اس کام میں آپ کی حوصلھ افزائی نھ کریں اور نامحرم عورتوں سے ناجائز تعلقات قائم کرنے سے پرھیز کریں۔

۴۔ خیالوں میں گم رھنے سے پرھیز کرنا اور ھمیشھ مفید کاموں میں مشغول رھنا (غیر شھوت انگیز کتابون کو پڑھنا یا سخت ورزش وغیره کرنا ) ان امورپر توجھ کرنی چاھئے۔ بے کاری ایک ایسا مسئلھ ھے کھ اگر اس سے دوری اختیار نھ کی جائے تو ممکن ھے آپ کو اچھے برے کام انجام دینے پر مجبور کردے ۔

۵۔ اگر ممکن ھو تو تنھائی میں رھنے سے پرھیز کریں۔

۶۔ نفسانی خواھشات پر قابو پانے اور اپنے اراده کو تقویت بخشنے کے لئے روزه رکھنا مفید ھے۔

اگر روزه رکھنے کی طاقت نھ رکھتے ھوں ، تو پر شکم کھانے سے پرھیز کریں یا کم از کم سوتے وقت شکم حد سے زیاده پر نھ ھو ۔

۷۔ جنسی خواھشات کو ابھارنے والی غذائیں جیسے : کیلے ، چاکلیٹ ، انجیر ، خرما ، پیاز ، مرچ ، انڈے ، گائے ،بھیڑ کا گوشت اور چربی والی غذائیں کھانے سے پرھیز کریں۔

۸۔ اپنے مثانھ کو ھمیشھ خالی رکھنا مفید ھے ۔

۹ ۔ رات کو سونے سے پھلے مطالعھ کریں اور کبھی پیٹ کے بل نھ سوئیں ۔

اپنی بیوی کے علاوه کسی بھی عورت سے جنسی تعلقات قائم کرنا ھر حالت میں حرام ھے ، اگر چھ اس گناه کے گوناگوں مصداق ھونے کے سبب مختلف درجات کی سزائیں ھیں ۔ [1] مثلا زنا کا گناه کسی نامحرم کو چومنے کی بھ نسبت شدیر تر ھے ، لیکن گناھوں کے درمیان کوئی برا اور کوئی زیاده برا ھونا ، اس کے سبب نھیں بن سکتا ھے کھ انسان نچلے درجھ کے گناه کا مرتکب ھوجائے۔



[1]  بعض صورتوں میں حد شرعی اور بعض صورتوں میں تعزیرانی سزا کا سبب بن جاتا ھے۔

دیگر زبانوں میں (ق) ترجمہ
تبصرے
تبصرے کی تعداد 0
براہ مہربانی قیمت درج کریں
مثال کے طور پر : Yourname@YourDomane.ext
براہ مہربانی قیمت درج کریں
براہ مہربانی قیمت درج کریں

زمرہ جات

بے ترتیب سوالات

ڈاؤن لوڈ، اتارنا