اعلی درجے کی تلاش
کا
8245
ظاہر کرنے کی تاریخ: 2008/10/23
 
سائٹ کے کوڈ fa345 کوڈ پرائیویسی سٹیٹمنٹ 3326
گروپ Exegesis
سوال کا خلاصہ
کیا انسان خلیفۃ اللھ ھے یا خلیفه رب۔
سوال
سوره بقره کی آیھ شریفھ ۳۰" و اِذ قَالَ رَبُّکَ لِلمَلاٰئِکَۃِ اِنّی جَاعل فِی الاَرض خَلیفۃً قَالُوا أَتَجعَلُ فِیھٰا مَن یُفسدُ فِیھٰا وَ یَسفِکُ الدِّمَاءَ وَ نَحنُ نُسَبِّحُ ِبحَمدِکَ وَ نُقَدِّسُ لَکَ قَالَ اِنِّی اَعلمُ مَا لاَ تَعلَمونَ" کے مطابق، کیا حضرت آدم رب کے خلفیھ تھے یا خلیفۃ اللھ؟۔
ایک مختصر

سوره بقره کی آیت نمبر۳۰ میں انسان کو خلیفھ کے طور پر منتخب کرنے کا راز اسماء الھی کی تعلیم بیان کی گئی ھے۔ اور ارشاد ھے " علم آدم الاسماء کلھا" جو اسم سب اسماء پر مشتمل ھے اور سب اسماء اسی علم کا جلوه ھیں وه " اللھ" کا اسم مبارک ھے ، پس انسان خلیفۃ اللھ ھے نھ کھ خلیفھ رب ، کیونکھ رب اسماء الھی کا ایک اسم اور " اللھ" کا ایک جلوه ھے۔

اس نکتھ کی طرف توجھ کرکے واضح ھوتا ھے کھ:

اولاً: اسماء سے مراد ، بلند حقائق ھیں ، جس سے عالم کے سب حقائق وجود میں آئے ھیں۔ اور عالم کے حقائق غیب اور شھود کو شامل ھیں۔

ثانیاً: الھی حقیقت اسماء کی صورت میں جلوه گر ھوتی  ھے ، پس حقیقت میں انسان الھی اوصاف کا مظھر اور سب خدائی کاموں کا ذمھ دار اور ما سوی اللھ پر کامل الھی خلیفھ ھے۔

تفصیلی جوابات

مذکوره سوال کوھم اس طرح واضح کرتے ھیں:

حضرت آدم کس کے خلیفھ تھے۔ اور انسان کس کا خلیفھ ھے؟ کیونکھ جو خلیفھ ، جانشیں ھوتا ھے ۔ وه اپنے مستخلف ( جس کا جانشین ھوتا ھے) کی طرف سے اس کے کاموں اور وظائف کا ذمھ دار اور اس کے صفات سے متصف ھوتا ھے ۔ خدا نے کس حد تک انسان کو اپنے افعال اور صفات سے متصف ھونے کی صلاحیت عطا کی ھے اور انسان کس حد تک پیرو خدا بن سکتا ھے۔

انسان[1] کس کا خلیفھ ھے؟

قرآن مجید کے سوره بقره کی آیات نمبر ۳۰ اور ۳۱ کے مطابق انسان خلیفھ اللھ ھے۔

توضیح: آیھ شریفھ میں " انی جاعل فی الارض خلیفۃ ۔۔۔" کی ضمیر متکلم وحده سے سمجھا جاتا ھے کھ متکلم " خداوند" نے اپنے لئے "جانشین " منتخب کیا ھے نھ کھ غیر کے لئے۔ اور بعد والی آیت[2] ( آیھ شریفھ ۳۱) میں اس انتخاب کا راز اور انسان کو خلیفھ کے طور پر منتخب کرنے کو " سب اسماء الھی کی تعلیم" بیان کی ھے اور " و علم آدم الاسماء کلھا" فرمایا ھے ۔

دوسرے الفاظ میں یھ کھیں کھ خدا نے پھلی آیت میں انسان کو اپنا خلیفھ اور دوسری آیھ شریفھ میں اپنے جانشین کی طاقت ، اور عطا شده خلافت کی وسعت کو بیان کیا ھے ۔ چونکھ خداوند متعال کی حقیقت اسکے اسماء میں روشن ھے ، ان دو مطالب کی وضاحت ، (یعنی اسماء اور انسان کو ان کی تعلیم ) سے روشن ھوتا ھے کھ انسان کس کا خلفیھ ھے؟ اور وه کس حد تک خدائی کاموں کو انجام دے سکتا ھے ، اور وه کتنے اوصاف الھی کا حامل اور انھیں اپنے اندر ظاھر کر سکتا ھے۔

اسماء سے مراد

"اسم" ، "نشانھ" کے معنی میں ھے، لفظی اسم ، ذھنی مفاھیم کے نشان اور مدلول ھے۔ ذھنی مفاھیم عینی حقائق کے نام اور عینی حقائق غیب اور شھود (ظاھر و باطن ) کو شامل ھو کر اپنے حقائق کے اسم اور اسکی نشانیاں قرار پاتے ھیں۔ اب دیکھنا یھ ھے کھ اس آیھ شریفھ میں جو اسماء الھی انسان کو تعلیم کئے گئے ھیں۔ ان اسماء کی کونسی اقسام میں سے ھیں، الفاظ مراد ھیں یا ذھنی مفاھیم یا عینی حقائق؟

آدم کا مسجود ملائکھ قرار پانے کیلئے صرف اسماء کی تعلیم ھی کافی نھیں۔ کیونکھ الفاظ سے آگاھی کا کمال، دل کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے ھیں اور ملائکھ کو دل کے مقاصد کو جاننے کیلئے الفاظ اور لغات کی ضرورت نھیں ھے بلکھ وه الفاظ کے بغیر ھی دلوں کے مقاصد کو دریافت کرسکتےھیں" [3]

اسی طرح ذھنی مفاھیم اور حقائق کا صوری ادراک ،ملائکھ کی شان سے نیچے ھے۔ کیونکھ ان کا عالم کے بعض حقائق سے رابطھ ھے نه کھ یھ رابطھ صرف ان حقائق کے مفاھیم سے ۔ یعنی ان حقایق کا ادراک حضوری ھے نھ کھ حصولی۔ البتھ عالم کے سب حقائق ان کیلئے مشھود نھیں لھذا انسان کیلئے سجده کرنے کی دلیل صرف حقایق کے مفاھیم سے اس کی آگاھی نھیں ھوسکتی ۔

اس لئے ایک طرف اسماء سے مراد وھی حقائق ھیں اور دوسری طرف عالم کے سب عینی حقائق کا علم ھے۔ جن کو سمجھنے اور حامل ھونے کیلئے فرشتے قاصر تھے اور فرشتوں میں ان اسماء کی بلندیوں تک پرواز کرنے کی طاقت نھیں تھی۔ اور بعد والی آیات کے مطابق " اسماء" سے مراد " عالم غیب کے حقایق" ھیں ، کیونکھ آیت نمبر ۳۳ میں ارشاد کیا ھے " الم اقل لکم انی اعلم غیب السموات و الارض " [4] بعض مفسرین کرام   کی تفسیر کے مطابق کھ سوره بقره کی آیات ۳۰ سے ۳۳ کا سیاق و سباق یھ ھے کھ اس " غیب" سے مراد " ان اسماء،جن کی تعلیم عطا ھوئی ھے اور آیھ شریفھ انی اعلم ما لا تعلمون[5] میں مذکور مسائل کے علاوه کچھه نھیں ھے"۔ یعنی میں نے وه چیزیں جن کو آپ نھیں جانتے ھیں اور وه صرف میرے علم کے دائرے تک ھی محدود ھیں انسان کو عطا کی ۔۔۔ پس اسماء غیبی وه حقائق ھیں جو فرشتوں کی فھم سے بھت بلند ھیں۔ فرشتے ، جو خود عالم ماده سے بالاتر اور غیب کے بعض اسرار اور مراتب کے حامل ھیں۔ اور وه حقایق عالیھ ھیں جن سے عالم کے سب حقایق زندگی لیتے ھیں جو غیب اور شھود کو شامل ھیں۔[6]

تعلیم کے معنی

بیان شده مطالب کو مد نظر رکھه کر کھ "بغیر کسی واسطے کے حضرت آدم کا اسماء کو دریافت کرنا" [7] سے واضح ھوتا ھے کھ تعلیم سے مراد:

اولاً: اسماء کے شھودی اور حضوری علم کا عطا کرنا نھ کھ صرف ان کے مفاھیم سے آگاھی۔

ثانیاً: علم لدنی اورخداوند متعال سے بغیر کسی واسطے کے تعلیم حاصل کرنا ھے۔ اور چونکھ علم کا مطلب حامل ھونا ھے چاھے کسی چیز کے مفھوم اور صورت کا حامل ھونا، یا خود اس چیز کی حقیقت  کا حامل ھونا ھے۔ تعلیم الھی کی یھ دو خصوصیتیں (شھودی اور لدنی) جو بیان ھوئیں ان کا مطلب یھ ھے کھ خداوند متعال نے حضرت آدم اور انسان کو اسماء حسنی کی حقیقیت عینی اور( اسماء کے گزشتھ معنی کے مطابق ) اپنے اسماء کی پوری نشانیاں عطا کی ھیں ۔

پس مذکوره  مطالب کو مد نظر رکھتے ھوئے آیھ شریفھ پورے اسماء کی تعلیم پر دلالت کرتی ھے، اور جو اسم سب اسماء پر مشتمل ھے اور سب اسماء اس سے روشنی  پاتے ھیں وه اسم "اللھ" ھے ، نتیجھ یھ نکلا کھ انسان خلیفھ اللھ ھے نھ کھ خلیفھ رب۔ کیونکھ رب اسماء الھی اور اسم " اللھ" کا ایک جلوه ھے اور حقیقت میں انسان خدا کا مظھر تام ھے ، اور اوصاف الھی کا جلوه گر اور ما سوی اللھ پر سب خدائی کاموں کا ذمھ دار ھے۔

مزید معلومات کیلئے رجوع کریں:

۱۔ تفسر المیزان ، ذیل آیات ۳۰ تا ۳۴۔

۲۔ تفسیر تسنیم ، آیۃ اللھ جوادی آملی، ج ۳ ص ۱۷ ۔۔ ۳۲۱



[1]  اس آیت کے دیگر تفسیری دلائل سے یھ بات واضح ھوتی ھے کھ خلافت صرف حضرت آدم علیھ السلام کیلئے مخصوص نھیں تھی بلکھ سب انسانوں میں یھ حاصل کرنے کی صلاحیت موجود ھے، اس لئے ھم نے کلی طور پر بحث میں انسان کا ذکر کیا ھے نھ کھ حضرت آدم علیھ السلام کا ، مزید معلومات کیلئے ملاحظھ ھو " تفسیر تسنیم " آیۃ اللھ جوادی آملی ، ج ۲ ص ۴۱ اور ۲۹۳۔ اور "عنواں" مصداق خلیفۃ اللھ از دیدگاه قران ، سوال ۱۹۸۱ ( سائٹ نمبر ، ۲۰۲۳)

[2]  "و علم آدم الاسماء کلھا چم عرضھم علی الملائکۃ فقال انبئونی باسماء ھؤلاء ان کنتم صادقیں۔"

[3]  المیزان ، ج۱ ص ۱۱۶ ، ۱۱۷۔

[4]  کیا میں نے تم سے نھیں کھا کھ میں آسمان اور زمین کے غیب کو جانتا ھوں ۔

[5]  میں وه جانتا ھوں جو تم نھیں جانتے۔

[6] "تفسیر تسنیم" ج ۳ ص ۱۶۹۔

[7] لفظ "علم" آیھ شریفھ ۳۱ میں ملائکھ کے واسطے کی نفی کرتا ھے۔

دیگر زبانوں میں (ق) ترجمہ
تبصرے
تبصرے کی تعداد 0
براہ مہربانی قیمت درج کریں
مثال کے طور پر : Yourname@YourDomane.ext
براہ مہربانی قیمت درج کریں
براہ مہربانی قیمت درج کریں

بے ترتیب سوالات

ڈاؤن لوڈ، اتارنا