اعلی درجے کی تلاش
کا
5946
ظاہر کرنے کی تاریخ: 2008/11/17
 
سائٹ کے کوڈ fa484 کوڈ پرائیویسی سٹیٹمنٹ 3555
سوال کا خلاصہ
کیا غیر اسلامی ممالک سے آنے والا چمڑا نجس هے ؟
سوال
همارے دوست کے گھرمیں موجود سوفه پر لگا هوا چمڑا جس پر باهری زبان کے الفاظ لکھے هوئے هیں ، کیا وه غیر اسلامی ممالک سے آیا هے اور نجس هے ؟
ایک مختصر

کسی بھی جگه یا کسی بھی ملک میں باهری زبان کے الفاظ کا سوفے پر لکھا هونا اس بات کی دلیل نهیں هے که اس چمڑے کا ملک غیر اسلامی اور بیرونی ملک هے اور اس سلسله میں آپ کو وسوسه نهیں کرنا چاهئے ۔

وسوسه کرنا ایک قسم کی نفسانی بیماری هے جسے انسان کو اپنے سے دور کرنا چاهئے ، بهر حال آپ کے مطلوب سوال کا حکم بطور خلاصه یه هے :

چمڑے کے سامان ، جیسے سوفه کا غلاف ، بیگ ، جوتا ، بلٹ ، عام طور سے وه سارا سامان جس کے بنانے میں چمڑے یا جانور کے دوسرے اجزاء جیسے هڈی ، رگ وغیره استعمال هوا هے ، اگر نجس العین جانور جیسے کتّا ، سور کا هے تو یقیناً نجس هے ، اسی طرح اگر چمڑا غیر اسلامی ممالک سے مهیا هوا هے اگر چه حلال گوشت جانور کا هی کیوں نه هو جیسے ؛ گائے ،بھیڑ بکری اور اونٹ و غیره ، چوں که جانور کا شرعی ذبیحه نهیں هوا لهذا نجس هے ۔

لیکن اگر چمڑا اسلامی ممالک میں پیدا هوا هے اور نجس العین جانور کا بھی نهیں هے اور بعد میں دوسرے ملکوں میں بھیجا گیا اور وهاں دوسری چیزوں میں استعمال هواهے ، ایسی صورت میں یه چمڑا پاک هے اور اس کے استعمال میں کوئی مضائقه نهیں هے ، چاهے اس پر باهری زبان کے الفاظ کیون نه لکھے هوں اور یه سوفه وغیره غیر اسلامی ملک میں بنا هو[1]

اسی طرح اگر سوفه غیر اسلامی ملک میں بنا هو اور همیں نه معلوم هو که اس کا چمڑااسلامی ممالک کا هے یا غیر اسلامی ممالک کا ، ایسی صورت بھی اس چمڑے کے پاک هونے کا حکم نهیں دے سکتے ، لیکن اگر سوفه سٹ اسلامی ملک میں بنا هے اور هم نهیں جانتے که اس کا چمڑا کس ملک کا هے ( اسلامی یا غیر اسلامی ملک) ایسے میں اس کے استعمال میں کوئی مضائقه نهیں هے [2] ۔

بهر حال اگر سوفه سٹ نجس چمڑے کا بھی هے تو بھی اسے استعمال کیا جا سکتا هے ، اور تین شرطوں کے ساﺘﻬ سوفه کی نجاست آپ تک سرایت کرے گی :

1. سوفه سٹ کی نجاست کا یقین هو

2. نجس چیز آپ سے مل جائے

3. دونوں یا کوئی ایک اس طرح تو هوں که ایک کی رطوبت دوسرے تک پهنچ جائے اور اگر رطوبت اتنی کم هوں که دوسرے تک نه پهنچے تو پاک چیز نجس نهیں هوگی [3]۔

بهر حال کسی بھی مقام پر اگر آپ کو شک هے تو آپ نجس نهیں هوں گے ۔



[1]  ملاحظه هو: امام خمینی ، استفتائات ، ج 1 ، ص100-101 ،س262۔263

[2]  هماں، ص 97-99 ،ص252-256 ۔

[3]  توضیح المسائل ، (المحشی للامام الخمینی) ، ج1 ۔ص88 ۔ مسئله 125

دیگر زبانوں میں (ق) ترجمہ
تبصرے
تبصرے کی تعداد 0
براہ مہربانی قیمت درج کریں
مثال کے طور پر : Yourname@YourDomane.ext
براہ مہربانی قیمت درج کریں
براہ مہربانی قیمت درج کریں

زمرہ جات

بے ترتیب سوالات

ڈاؤن لوڈ، اتارنا