Please Wait
6114
اس سوال کے جواب میں اس طرح کها جاسکتا هے که :
1۔ عصمت، معصوم فرد کے نفس کی ایک خاص بالیده حالت کو کهتے هیں جس کی بنا پر وه گناهوں، لغزشوں سے دور بلکه هر قسم کے خطا، نسیان ، بھول ، چوک سے بھی محفوظ رهتا هے ؛ بغیر یه که اس سے اس کا اختیار چھن جائے ؛ یا معصوم پر کسی قسم کا دباؤ یا جبر حاکم هو۔
2۔ انبیاء کی عصمت کا راز، شهود حق کی منزل پر فائز ان کے علم کامل، گهرے ایمان و عقیدے ، خداوند عالم سے وه الٰهانه عشق و محبت، حق تعالی کی عظمت کے احساس، اور اس کے صفات جمال و جلال کے عرفان میں پوشیده هے۔ اس کے علاوه خداوند عالم کی تائید اور توفیق، انبیاء کو شیاطین کے شر سے نیز نفسانی خواهشات کی اتباع سے محفوظ رهنے میں مزید تقویت دیتی هے۔
3 ۔ انبیاء کی عصمت کی ضرورت ، اور انھیں لازمی طور سے معصوم هونے کے سلسله میں عقلی دلائل بھی بهت هیں؛ منجمله یه که ان کے معصوم نه هونے سے "نقض غرض" پیش آتا هے اور تحصیل غرض کا لازمه عصمت هے ۔
4 ۔ اگر قرآن کریم کی بعض آیتیں عقلی دلائل کے خلاف نظر آ رهی هوں، تو آیات کے مفاد میں غور و فکر کرکے، نیز دوسری آیتوں اور روایتوں کو بھی مدّ نظر رکھ کے، اس کے صحیح معنی کو حاصل کرنا چاهے؛ اور بادی النّظر میں آنے والے اس کے سطحی معنی کو صحیح انداز سے سمجھنا چاهے۔
5۔ انبیاء کے لئے عصمت کی ضرورت اور اس کے لازمی هونے پر قرآن کریم کی بهت سی آیتیں بھی دلالت کرتی هیں؛ اگر چه ان میں "عصمت" لفظ استعمال نهیں هوا هے ؛ مثال کے طور پر :
الف: قرآن کی بهت سی آیتوں میں انبیاء کو "مخلَص" بتایا گیا هے : جیسے سوره "صٓ" کی 45 سے 48 آیتوں میں ؛ اور مخلَص اسے کهتے هیں جس پر شیطان کی گمراهیوں کا سایه بھی نه پڑے ۔
ب: انبیاء، خاص "الهی هدایت" سے بهره مند هیں ؛ اس سلسله میں بھی بے شمار آیتیں موجود هیں ، مثال کے طور پر سوره انعام کی 84 سے 90 تک کی آیتیں ؛ ظاهر سی بات هے خداوند عالم کی خاص هدایت جس کے شامل حال هو، اس کے سلسله میں خطا، لغزش، گمراهی وغیره کا کوئی سوال هی پیدا نهیں هوتا۔
ج: خداوند عالم نے بهت سی آیتوں میں انبیاء کی پیروی اور ان کی تبعیت کا حکم دیا هے اور لوگوں کو ان کی بے قید و شرط اطاعت پر مأمور کیا هے ۔ مثال کے طور پر سوره آل عمران کی 31 اور 32 آیتوں میں؛ یا سوره نساء کی آیت نمبر 80 میں ؛ یا سوره نور کی آیت نمبر 52 میں ؛ ظاهر سی بات هے کسی کی بے قید و شرط اطاعت کا لازمه یه هے که وه معصوم هو، اور عصمت اس میں لازمی طور سے پائی جاتی هو۔
د: سوره جن کی 26 سے 28 تک کی آیتیں، خداوند عالم کی جانب سے انبیاء کی هر طرف، هر جانب سے حفاظت پر دلالت کرتی هے ۔
ھ: آیه تطهیر ( احزاب⁄32) رسول خدا صلی الله علیه آله و سلم کی عصمت پر روشن اور واضح دلیل هے ۔
6 ۔ وه آیتیں جو ظاهراً مقام عصمت کے منافی هیں ؛ یا تو وه "جمله شرطیه" هیں جو که معصیت کے واقع هونے پر دلالت نهیں کرتیں ؛ یا تو اس کے اصلی مخاطب عام مؤمنین هیں نه که انبیاء ۔
7 ۔ عام طور سے حضرت آدم کے عصیان کے سلسله میں سب سے زیاده شبهات وارد هوتے هیں ؛ اس کا جواب یوں دیا جاسکتا هے ۔
1۔ آیات میں مذکوره نهی "ارشادی" تھی نه که "مولوی"۔
2۔ نهی مولوی کی صورت میں بھی، نهی "تحریمی" نهیں تھی جو که گناه شمار هو، بلکه صرف ترک اولی تھا۔
3۔ وه عالم، عالم فرائض، واجبات و محرمات نهیں تھا که اس کی مخالفت عصیان هو۔
8۔اگر خداوند عالم نے بعض مقام پر انبیاء عظام سے سختی کے ساتھ خطاب کیا هے ؛ تو اس لئے که بهر حال وه بھی انسان هیں ؛ ان کے اندر بھی وه تمام انسانی اور نفسانی خواهشات پائی جاتی هیں جو ایک عام انسان میں هوتی هیں ؛ لهذا وه بھی الهی نصیحتوں، رهنمائیوں کے محتاج هیں که اگر ایک لمحے بھی خود ان پر چھوڑ دیا جائے تو هلاک هو جائیں گے ۔
مذکوره سوال کا جواب دینے کے لئے، سب سے پهلے "عصمت" کے مفهوم کو سمجھنا هوگا؛ علامه طباطبائی علیه الرحمه فرماتے هیں : عصمت سے هماری مراد، فرد معصوم میں ایسی چیز کا پایا جانا هے جس کی بنا پر معصوم کو خطا، معصیت جیسے غیر جائز امور میں واقع هونے سے روکتی هے [1]
فاضل مقداد نے جو که شیعوں کے بزرگ متکلمین میں سے هیں مزید کامل تعریف پیش کی هے : "عصمت" خداوند عالم کی جانب سے ایک ایسا لطف هے جس کی بنا پر فرد معصوم میں طاعت کے انجام دینے یا معصیت کو ترک کرنے کا جذبه پیدا هی نهیں هوتا؛ حالانکه وه ایسا کرنے پر قادر هوتا هے ؛ اور یه لطف اس وقت شامل حال هوتا هے جب اس میں معصیت کو انجام نه دینے کا ملکه حاصل هو جاتا هے۔ اس کے علاوه طاعت کے ثواب اور معصیت کے عقاب کے بارے میں ان کا علم مکمل هے لهذا وه ترک اولی، یا بھول چوک کی صورت میں بھی انجام پانے والے فعل کے مؤاخذه سے گھبراتے هیں ۔ [2]
یه وضاحت لازمی هے که : "عصمت" کبھی بھی معصوم کو طاعت کے انجام دینے یا معصیت کو ترک کرنے پر مجبور نهیں کرتی ۔ ایسا نهیں هے که معصوم گناه انجام دینے پر قادر نه هو ؛ اور اس کا اختیار چھن گیا هو بلکه یه اس کا ایمان کامل اور اعلیٰ درجه کا علم و تقوی هے ؛ یا یوں کهئے که یه خداوند عالم کی عظمت کا احساس اور اس کے جمال و جلال و کمال کی طرف توجه کا اثر هے که معصوم کو معصیت میں گرفتار هونے یا اس کی اطاعت کی نا فرمانی سے روک لیتا هے ۔ اس کے علاوه انبیاء اور ائمه اطهار