Please Wait
کا
4751
4751
ظاہر کرنے کی تاریخ:
2014/10/16
سوال کا خلاصہ
حج میں استطاعت کیسے حاصل ہوتی ہے؟
سوال
حج میں مد نظر استطاعت کیسے حاصل ہوتی ہے؟
ایک مختصر
حج تمتّع کے واجب ہونے کےشرائط میں سے ایک شرط استطاعت ہے، یعنی جب تک نہ شخص میں حج پر جانے کی طاقت پیدا ہوجائے اس پر حج واجب نہیں ہوتا ہے۔ اس استطاعت کی حسب ذیل کچھ قسمیں ہیں:
1۔ مالی استطاعت: یعنی زاد راہ اورمرکب ہونا یا اس قدر پیسہ کا ہونا کہ اس سے سفر کے اخراجات پورے کرسکے اور اسی طرح شرط ہے کہ واپسی کے اخراجات بھی رکھتا ہو، لیکن قربانی کے پیسے کا ہونا استطاعت کا حصہ شمار نہیں ہوتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ آج کل حج پر جانا، عام طور پر نام لکھ کر نوبت کی صورت میں انجام پاتا ہے، چانچہ جو شخص نام لکھوانے کی مالی طاقت رکھتا ہے، لیکن نام درج کرنے والے اس کا نام لکھنے سے (کسی وجہ سے)انکار کریں اور اس کے علاوہ کسی اورطریقہ سے حج پر نہ جاسکتا ہو تو اس کے لئے استطاعت حاصل نہیں ہوئی ہے۔
2۔ رجوع بہ کفایت: یعنی، حاجی سفر حج سے واپس لوٹنے کے بعد، اپنی عادی زندگی کے اخراجات کو پورا کرنے میں مشکلات سے دوچار نہ ہواور کسی کی مدد کا محتاج نہ رہے۔
3۔ جسمانی استطاعت: اس بیمار پر حج واجب نہیں ہے جو حج پر جانےکی جسمانی طاقت نہ رکھتا ہو یا اس کے لئے حج زیادہ مشقت کا سبب بنے۔
4۔ راہ کی استطاعت: یعنی حج پر جانے کا راستہ کھلا ہو۔
5۔ زمانہ کی استطاعت: اگر وقت اس قدر تنگ ہوکہ شخص حج پر نہ پہنچ سکے، اس سال اس پر حج واجب نہیں ہے۔[1]

[1] ملاحظہ ھو: محمودى، محمد رضا، مناسك حج (محشّٰى)، ص 32 و 52 و 55، نشر مشعر، تهران، ويرايشجديد، 1429 ه ق.۔
دیگر زبانوں میں (ق) ترجمہ
تبصرے